ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بقیہ سوال - ایمان واطمینان حاصل ہو - جواب - ایمان تو حاصل ہے پھر اس کے کیا معنے اور اطمینان کے کیا معنے - بقیہ سوال - اور تاکہ شاید اس زنامہ کی پر آشوب فضا میں صراط مستقیم سے بھٹک جانے سے بچ جاؤں - جواب - کس طرح سے - بقیہ سوال - حضرت میں اس بات میں بالکل عاجز ہوں کہ اس کا طریق اور ترتیب عرض کرسکوں - جواب - بدوں اس کے آگے نہیں برح سکتے جو نہ معلوم ہو معلم کرنا چاہئے تاکہ مطلوب اور اس کی تدبیر متعین ہو - بقیہ سوال - میں تو بس آپ کے رشادات کا منتظر ہوں - جواب - بس اول مشورہ یہی ہے کہ مطلوب اور اس کی تدبیر متعین ہو - سوال ( 75 ) جلوت میں نماز کے سنن و مستحبات کے جس قدر رعایت ہوتی ہے خلوت میں نہیں ہوتی اور یہ فعل ہے اور فعل قصدا ہی ہوتا ہے مگر ہمیشہ ایسا ہوتے ہوتے ایک قسم کا رسوخ پیدا ہوگیا ہے اور اس کے خلاف کرنے میں نفس پر سخت گرانی معلوم ہوتی ہے - جواب - کیا گرانی عزر ہے کیا گرانی سے قدرت زائل ہوجاتی ہے - بقیہ سوال - اب خلوت وجلوت دونوں حالت میں نماز کے سنن و مستحبات کے برابر رعایت کرنے کی بندہ کوشش کررہا ہے مگر گرانی ہوتی ہے اور بندہ حضرت والا سے دفع گرانی کا علاج مانگتا ہے - براہ کرم بندہ کو علاج مرحمت فرما کر ممنون فرمائیں - جواب - کل کو معدہ کی گرانی کا علاج پوچھنا - دوسرا خط ( 76 ) بندہ نے اس کے پہلے خط میں عرض کیا تھا کہ جلوت میں نماز کے سنن و مستحبات کی جس قدر رعایت ہوتی ہے خلوت میں نہیں ہوتی - اور اس کے خلاف کرنے میں نفس پر گرانی معلوم ہوتی ہے اور حضرت والا سے دفع گرانی ک علاج مانگا تھا - حضرت والا نے تحریر فرمایا تھا ( کہ کیا گرانی عذر ہے کیا گرانی سے قدرت زائل ہوجاتی ہے