ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
جواب - کس فائدہ کے لئے اور کیا وہ فائدہ اس پر موقوف ہے - سوال ( 29 ) اگر قربانی کرنے والے کسی غنی کو قربانی کا گوشت یا اس کی کھال ہبہ کردیا تو اب یہ غنی اس گوشت یا کھال کر درہم یا دنانیر کے بدلہ فروخت کر کے اس کی قیمت کو خود اپنی ضروریات میں صرف کرسکتا ہے یا نہیں اور کیا اس کی قیمت کا تصدق ویسا ہی ضروری ہے جیسا خود قربانی کرنے والے پر ضروری ہے - جواب - یہ احکام خود قربانی کرنے والے کے متعلق ہیں جب دوسرے کو لحم یا جلد صدقہ یا ھبٹہ دے دیا اس کے متعلق یہ احکام نہیں اس کو بیع کر کے قیمت اپنے صرف میں لانا بلا تکلف جائز ہے تبدل ملک سے تبدل حکم کا محمل ایسے ہی مواقع ہیں - حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد لک صدقۃ ولنا ہدٰہ اس کی صریح دلیل ہے - سوال ( 30 ) کیا میری سالی ( بیوی کی حقیقی بہن ) میری بیوی کی ہمراہی میں میرے ساتھ سفر کرسکتی ہے ؟ جواب - نہیں - بقیہ سوال - اور کیا وہ مکان میں میری بیوی کی موجودگی میں رہ سکتی ہے - جواب - صاف واقعہ لکھنا چاہئے کیا اس رہنے میں کوئی ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ بیوی اس مکان یا اس درجہ میں نہ ہو جس میں سالی ہے - سوال ( 31 ) حضرت والا وہ طریقہ ارشاد فرمائیں جس سے باہم مناسبت پیدا ہو - جواب - مدت معتد بہا تک اصلاح کے متعلق مکاتبے جاری رہے اور تعلیم پر عمل اور اس عمل کی اطلاع ہوتی رہے اور بیعت کی درخواست نہ کی جاوے اس طرح مناسب کی امید ہے - سوال ( 32 ) بندہ کے نفسانی حالات بہت کچھ اصلاح طلب ہیں - اکثر اوقات طبیعت پریشان رہتی ہے بعض دفعہ اسی سجہ سے عقائد واعمال میں بہت کچھ نقص واقع ہوجاتا ہے - حضرت والا سے التجا ہے کہ فقیر کو اجازت فرمائی جاوے کہ وقتا فوقتا اپنے عیوب واصلاح طلب امور آنجناب کی خدمت میں تحریر کردیا کروں تاکہ دنیا و اخرت کی بھلائی نصیب ہو جواب - دنیا کی بھلائی کیسی !