ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ہوتا ہے ورنہ کسی پر کوئی بلا ہی نہ آوے مگر ایسا نہیں حتیٰ کہ حضرات انبیاء علہیم السلام کفار کے ہاتھ سے قتل تک ہوگئے اور عدم حفاظت موقع ہوتا ہے جہاں نزول بلا میں کوئی حکمت ہو دینوی یا اخروی اور ان حکمتوں کا احاطہ نہیں ہو سکتا غیر مقبولین کے لئے اور حکمتیں ہیں اور مقبولین کے لئے اور - سوال ( 94 ) احقر کی خواہش ہے کہ حضور کی خدمت میں چند دن کے لئے کسی طرح وقت نکال کر کے حاضر ہوں اور تعلین سے فیض یاب ہوں کیونکہ حضور کی خدمت میں 46 ھ مین حاضر ہوا تھا اگرچہ چند دن رہا مگر قلب میں ایک کیفیت پیدا ہوئی اور وہ عرصہ تک رہی مگر اب وہ کیفیت بالکل زائل ہوگئی اس لئے اگر حضور اجازت دیں تو احقر حاضر ہو - جواب - خط کشیدہ عبارت سے شبہ ہوتا ہے کہ آپ شاید اس کیفیت کی توقع میں آنا چاہتے ہیں سو خوب سمجھ لیجئے کہ کوئی خاص کیفیت نہ مقصود ہے نہ اختیاری ہے اگر یہ عبارت نہ ہوتی تو مناسب جواب دیتا - ( 97 ) مواعظ و مطالعہ سوال ملفوظات کا التزام رکھتا ہوں گا ہ گاہ ناغہ ہوجاتا ہے - تہجد و دروازہ تسبیح و تلاوت قران یک منزل بھی پابندی کے ساتھ کرتا ہوں لیکن یکسوئی نہیں ہوتی - جواب - افسوس اب تک مقصود وغیرہ مقصود کی تعیین بھی نہیں ہوئی - بقیہ سوال - اگر حضرت والا مناسب سمجھیں تو کچھ اور ارشاد ہو تو اس پر عمل کرے - جواب - اس کا کیا مطلب کیا اور اس معمولہ سابقہ قلیل ہیں اس لئے کثرت مقصود ہے یا وہ مقصود کے لئے مفید نہیں اس لئے دوسرے مفید اور اد کی ضرورت ہے افسوس بارہ برس دہلی میں رہے اور بھاڑ جھونکا - سوال ( 98 ) ایک خط آیا جس میں اپنی بد آوازی کی شکایت اور اپنی بی بی کے احتباس طمث کی شکایت لکھ کر تدبیر پوچھی تھی اس کو جواب حسب ذیل دیا گیا - جواب - مجھے یہ درخواستیں مصلح سمجھ کر کی گئی ہیں یا طبیب سمجھ کر عامل سمجھ کر ؟ سوال ( 99 ) بندہ کی ناقص عقل میں آتا ہے کہ تعلیم سلوک کی منظوری سے ممنون کرم فرمائیں - جواب - بیعت کی درخواست تو نہ کروگے - دوسرا خط نمبر 100 ) - بیعت کی درخواست نہیں کروں گا - جواب - اب یہ لکھو کہ سلوک کیا چیز ہے جس کی تعلیم چاہتے ہو - سوال ( 101 ) خط سابقہ میں حضور نے خوف عقل کی یہ تعریف فرمائی کہ یہ احتمال ہونا