ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
نقصان واقع ہوتا ہے جواب تحریر فرمایا - بارہ تسبیح میں کمی کردی جائے جس قدر آسانی سے ہو سکے اتنا کیا جاوے - ( 15 ) - ایک کارڈ کا جواب - درکار خود مشغول باشندان شاء اللہ تعالیٰ بہ ہمیں و تیرہ روز سے رخ مقصود بنظر خواہد آمد اطمینان فرمایند بددلی و مایوسی و سستی راہ راہ ہند ند من بعافیت ہستم والسلام - ( 16 ) ایک خط کا جواب ) جناب من ایں احقر نہ کما ظاہر داردنہ جمال باطن ہیچ گونہ گوارا ندارم کہ برائے ایں چنی ناکارہ سفر مایند نیز از کثرت مشاغل متنوعہ چنداں فرصت ندارم کہ کتب درسیہ رادرس گویم - ( 17 ) ایک صاحب نے یہ لکھا کہ فلاں فلاں چیز جو قصد سبیل میں ہے تجویز فرمادی جاوے جواب تحریر فرمایا طبیب تجویز نسخہ میں مریخ کی رائے کا اتباع نہیں کرسکتا - ( 18 ) ایک خط کا جواب - معمولات کافی ہیں میرے وعظ جتنے مل جاویں سنا کرو اور اںکھوں کو نیچے رکھو اور گناہ کے کفارہ کے لئے پچاس نفلیں روازنہ پڑھا کرو اور مجھکو حالات سے طلاع دیتے رہا کرو - ( 19 ) ایک خط میں اولاد کے لئے تعویز طلب کیا گیا تھا - جواب دیا عزیز من میں خود بے اولاد ہون اگر ایسا تعویز جانتا تو اپنا حق مقدم تھا - ( 20 ) ایک صاحب نے بلا اطلاع معمولات مجوزہ سابق کچھ اور پڑھنے پڑھانے کے لئے پوچھا تھا تحریر فرمایا کہ مجھ کو پہلے ہی معلوم نہیں - بچہ کے لئے بھی حفظ کا تعویز مانگا تھا تحریر فرمایا کہ معوذتین لکھوا کر گلے میں ڈال دیں ایک مسئلہ بھی پوچھا تھا تحریر فرمایا کہ مسائل کے لئے جو خط بھیجا جاوے اس میں اور مضمون نہ ہو - ( 21 ) ایک خط میں بیوی کی عدم پابندی نماز کی شکایت درج تھی - تحریر فرمایا کہ ہمیشہ نصیحت کرتے رہیں میری کتابیں سنایا کرین نا امید نہ ہوں - بلا ضرورت سختی نہ کریں - دوسری شادی کو بھی پوچھا تھا - منجلہ اور مصلحتوں کے موجودہ بیوی کے دیندار ہو جانے کی بھی مصلحت درج تھی - تحریر فرمایا کہ اپنی گنجائش اور یہ کہ فساد تو نہ بڑھے گا - دونوں باتیں دیکھ