ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ہے تو س رائے کی وقعت بہ نسبت دیگر علماء کے زیادہ ہوجاتی ہے گو بے شبہ مجمع نواقص العقول بھی ناقص العقل رہتا ہے جیسے پچاس پاگل مل کر ایک صحیح العقل کے برابر نہیں ہوسکتے اور اسی وجہ سے شیعہ لوگ اجماع کی مخالفت کرتے ہیں لیکن آپ کو تو مخالفت نہ کرنی چاہئے - جواب - آپ کا یہ عمل در آمد اجماع سے تو تمسک نہیں خود آپ تصریح فرماتے ہیں کہ اختلاف کے وقت ایسا کرتا ہوں پھر اختلاف کا اجتماع اجماع کے ساتھ کیا - مضمون - اور وہ مخالفت نبض قرآنی ہوتی یا بنص حدیث جس طرح کار روائی تقیفہ بھی ساعدہ کو ہم لوگ بنص حدیث غدیر نہیں کرتے - جواب - یہ مثال تو مطابق ممثل لہ کے نہیں کیونکہ وہ نقص نقص ہی نہیں - مضمون - کوئی کتاب ایسی براہ کرم بتائی جاوے جس میں اصول دین اور ان پر مفصل جرح وقدح کی گئی ہو کیونکہ میں اجماع اور قیاس ان دونوں کی نسبت معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیوں آپ نے داخل اصول کئے ہیں اور شیعہ بالکل مخالف ہیں چونکہ مجھ کو صرف شیعوں ہی کے دلائل معلوم ہیں لہذا نہیں سمجھ سکتا کہ آُ کے دلائل ان سے طاقتور ہیں اور قابل قبول ہیں یا کمزور اور قابل ترک - جواب - ان امور میں بہتر ہے کہ ایسے لوگوں سے گفتگو کی جاوے جو اصول مذہب کو بھی جانتے ہوں چنانچہ اس وقت تین نام معہ پتہ لکھتا ہوں مولوی حبیب احمد صاحب محلہ خیل خورد قصبہ کرانہ ضلع مظفرنگر - مولوی عبد الشور صاحب محلہ پاٹا نالہ لکھنو - مولانا رحیم اللہ صاحب بجنور - مضمون - اخیر میں یہ عرخ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مزہبی معاملہ ہے اگر کوئی لفظ نا گوار خاطر ہوتو معاف فرمایا جاوے - جواب - بالکل مطمئن رہئے - آزادی سے کام لیجئے - البتہ بلا ضرورت حشونت نہ فرمایئے - دیگر مضمون - اس وقت تک جتنے عریضے میں نے جناب کی خدمت میں ارسال کئے ان سے مجھ کو کچھ حاصل نہ ہوا - حالانکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ جیسے بزرگوار سے کچھ فیض حاصل