ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
کاتب مواعظ ان تینوں وعظوں کو لکھنے والے مولانا عبد الحلیم صاحب کانپوری تھے - آپ بہت ہی تیز نویس ہیں - اکثر مواقع پر حضرت حکیم الامت کے وعظوں کو قلمبند کیا ہے - آپ ذی استعداد و ذہین ہیں - آپ کا کانپور میں چمڑے کا کار خانہ ہے اور چمڑے کے سامان کی تجارت کرتے ہیں - آپ کا اکثر حصہ عمر اور بالخصوص زمانہ طفولیت حیدر آباد میں گزرا ہے - آ کے قریبی عزیز واقارب حیدر آباد میں سرکاری خدمات پر تھے - اب آپ کانپور میں تشریف رکھتے ہیں - کئی مرتبہ حیدر آباد میں تاجرانہ حیثیت سے تشریف لائے ہیں - آپ اپنی عقیدت مندی سے حضرت کے وقت بچپن تقریر قلمبند فرمالیتے ہیں ( مگر کوئی وعظ کسی کا ضبط کیا ہوا بدون نظر اصلاحی صاحب وعظ کے شائع نہیں ہوتا ) اب میں ناظرین سے رخصت ہوتا ہوں اور اس کے بعد وعظ ( یہ تین وعظ ہیں - جیسا کہ اوپر مذکور ہوا - ان میں سے مدت ہوئی ایک مستقل چھپ چکا ہے - العبادہ - اور دو اس وقت آپ کے سامنے ہیں - اثار العبادہ اسرار العبادہ خیال یہ تھا کہ تینوں ساتھ شائع ہوں مگر اتفاقات نے مجبور کردیا - ) دیکھنے کی طرف توجہ دلاتا ہوں - دعا ہے کہ اپنے موہبات ہے وہ ارحم الرحمین ہم کو اس وعظ سے استمرار مستفید فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے - آمین وہوا الموفق والمستعان فقط حررہ احقر نور محمد فاروقی عفا عنہ صدر مدرس مدرسہ دینیات اصطبل عامرہ سر کار کا عالی حیدر آباد دکن خلدہ اللہ مسلکہ بتاریخ 12 ربیع الثانی 1342 ھ بوقت سارحے نو بجے شب