ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
تحقیق - الحمد للہ ان شاء اللہ تعالیٰ یہ بھی رفع ہوجاویگا - ان امور کی طرف التفات ہی نہ کیجئے یہ ذرا بھی مضر نہیں اور نہ اسکی اضداد کچھ کمالات ہیں اصل مقصود ( تعلق مع الحق ہے جس کا طریقہ ذکر و طاعت ہے و بس - ( 2 ) اور خواب توبہت سے ہوتے رہتے ہیں مگر چونکہ برابر سلسلہ وار یاد نہیں اس لئے عرض نہیں کرتا - جواب - کچھ حاجت نہیں بیداری کی حالت کا اہتمام کیجئے - ( 102 ) خلاصہ خط - حضور والا آپ نے تو بہت ہی مختصر جواب میرے عریضہ کا دیا اب دوبارہتصدیعہ کی یہ وجہ داعی ہوئی کہ اگر جناب کو کشائش روق کے لئے سورہ مذمل پر اعتماد ہوتو مجھ کو اجازت اس کی زکٰوۃ دینے کی عطا فرمایئے اور ترکیب زکٰوۃ کا بیان کیجئے ورنہ کوئی اور اشغل الخ - یہ واضح ہو کہ آپ کتنا ہی روکھا پن تحریر میں برتیں اور گر کبھی قدمبوسی کا موقع ہوا تو اس وقت کسی قدر بے اعتنائی سے پیش آویں میں جناب کے قدموں کو چھوڑنے والا نہیں ہوں تا کام من برآید - اگر جناب والا کی کامیابی اور بامرادی کی مثال پیش نظر نہ ہوتی ہو میں غالبا آپ صاحبوں کو خصوصا انگریزی تعلیم حاصؒ کرنے پر تکلیف نہ دیتا اب تو میں آپ کے قدموں میں آپڑا ہوں میفگن کہ دستم نہ گیرد کسے جواب - آپ اگر مجھ کو دیکھیں گے تو سمجھیں گے کہ میں ٹالنے والا نہیں - معاملہ کا سچا ہوں - واقعی میں عامل نہیں اس لئے آپ کے سوالات کے جوابات سے قاصر ہوں - بوقی خیال بلا دلیل کیا علاج - ( 103 ) خلاصہ خط - اور اظہار حال کہاں تک کروں مختصر یہ کہ میرے دل کا محبت ما سوا سے ناس ہوگیا اور نوبت اخیر یہاں تک آگئی کہ ہمہ وقت مجھے اپنی جان اور ایمان کا خوف رہتا ہے عند اللہ میرے واسطے خاص توجہ فرمایئے - جواب - نری توجہ سے کیا ہوتا ہے - کیجئے - مضمون - ( 1 ) مجھے اکثر معلوم ہوا ہے کہ حضور میرے تکلف کے شاکی ہیں لیکن کیا عرض کروں خدا پاک کی قسم کھا کا عرض کرتا ہوں کہ سب ہی کچھ کرنا چاہتا ہوں مگر کچھ بھی نہیں