ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
( جواب ) - نہیں دوسرے ورثہ کا حصہ آپ اپنی رائے سے صرف نہیں کرسکتے - ( مضمون ) - مرحومہ کے والد کا حصہ بھی کسی صدقہ جاریہ مین صرف کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ پابند شرع نہیں فضولیات میں صرف کریں گے پھر اس سے شاید مجھ کو بھی گنا ہوا اور مرحومہ کی روح کو بھی صدمہ ہو - ( جواب ) - آپ پر واجب ہے کہ ان کا حصہ ان کو دے ایں وہ اگر خلاف شرع صرف کریں گے خون ان پر وبال ہوگا نہ تو آپ کو گناہ ہوگا اور نہ مرحومہ کی روح کو صدمہ ہوگا کیونکہ وہ شرعا ان ورثہ کی ملک ہے - ( 2 ) ایک خط میں کاتب نے اپنے نام کے آگے الفاظ خریدار الامدار بھی للکھ دیئے ان الفاظ پر نشان کر کے یہ جواب تحریر فرمایا - اس پتہ سے کیا فائدہ ہوا کیا اس کے دباؤ میں کام نکالنا چاہتے ہیں کیا اس پرچہ کا مالک یا منتظم مجھ کو سمجھتے ہیں - اگر یہ پتہ نہ ہوتا تو اس خط کا جواب دیتا اب جواب دینے سے قاصر رہا - ( 3 ) ایک صاحب نے اپنے امراض ریا حسد کبر سستی عمل کی تفصیل لکھ کر اصلاحی چاہی جواب تحریر فرمایا میرے مواعظ بالالتزام اور تبلیغ دین بھی اکثر دیکھا کیجئے - اسی خط کے دوسرے ورق پر ایک فتوے کا استفسار تھا اس کا جواب نہیں دیا بلکہ یہ تحریر فرمایا سلوک وقفہ کے مضامین ایک خط میں جمع نہ ہونا چاہئے ضمیمہ اور اکثر معمول ایسے موقع پر یہ ہے کہ مسائل فقیہ کا جواب دے دیتے ہیں اور دوسرے مضامین کے متعلق لکھ دیتے ہیں کہ ان کے لئے مستقل خط بھیجیں - ( 4 ) ایک وکیل صاحب نے قلت آمدنی کی شکایت کر کے کوئی وظیفہ چاہا تحریر فرمایا کہ دعا ئے خیر کرتا ہوں حزب البحر روزانہ ایک باع بعد نماز فجر یا مغرب معمول رکھا جاوے تو امید فلاح ہے - ( 5 ) ایک خط میں نام لڑکی کا پوچھا گیا اور ذہن کے لئے کوئی دعا بھی - تحریر فرمایا کہ آمنہ نام اچھا معلوم ہوتا ہے بعد ہر نماز کے یا علیم اکیس بار پڑھ لیا کریں ذہن کے لئے - ( 6 ) ایک کارڈ کا جواب -جس میں کوئی نسخہ پوچھا گیا تھا اور 2 اپریل میں قیام وطن کی