ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
کام لینا قصد نہ چاہئے مثلا اس کو پرورش اس نیت سے کریں کہ ہمارے دین کے کام آئے لیکن تبعا دنیا کا کام لینا کچھ حرج نہیں - سوال ( 110 ) از طرف خادمہ بعد سلام مسنون عرض ہے کہ خاکسار کے اندر غصہ کا مرض ہے خاص کر اپنے خاوند پر غصہ مجھ کو بہت تا ہے - پھر بعد میں پشیمان ہوتی ہوں اور بعض مرتبہ روتی بھی ہوں اور میرے خاوند نے شروع میں مجھ کو اجازت دی دی تھی کہ میری اجازت ہے کہ تم مجھ پر غصہ کر لیا کرو اب خواہ ان کو گواراہ ہو یا ناگوارہ ہو لیکن خاکسار اب یہ چاہتی ہے کہ خاکسار غصہ باکل نی کیا کرے لہذا براہ کرم میرے اس مرض کا علاج فرمایا جائے - جواب ا- السلام علیکم غصہ کا اجانا خصوصا بے تکلفی کی جگہ پر غیر اختیاری ہے مگر اس کا چلانا یہ اختیاری ہے اس کی تدبیر بجز صبر اور ضبط کے کچھ نہیں گو نفس کو کلفت ہو ہمت سے برداشت کیا جائے اور اس ہمت کی تقویت کے لئے حسب ذیل تدابیر سے مدد لینا چاہئے - 1 - اہنا درجہ سوچنا چاہئے کہ ہم کم درجے کے ہیں - 2 - غصہ کر کے پچھتانے کو یاد کرنا چاہئے - -3 - فورا کسی کام میں مشغول ہوجانا چاہئے - 4 - نظر سے اوجھل ہوجانا چاہئے - 5 - یہ سوچنا چاہئے کہ شاید حدود سے باہر ہو اور اس پر پکڑ ہو - یہ پرچہ ایسی جگہ رکھو کہ غصہ کے وقت فورا سامنے رکھ لو - سوال ( 111 ) از طرف خادمہ بعد سلام مسنون عرض ہے کہ دو خواب عرض کرتی ہوں - ( 1 ) ایک خواب تو یہ ہے بندی اکثر اپنے آپ کو کشتی یا کھٹولے پر سوار سمندر کے اوپر تیرتا ہوا دیکھتی ہے اور غرق ہوجانے کا بھی ڈرلگتا ہے مگر ڈوبتی نہیں کبھی ایسے خواب میں رات نظر پڑتی ہے کبھی دن نظر پڑتا ہے - جواب - اکثر اہل تعبیر دریا کی تعبیر طریقت سے دیتے ہیں - ان شاء اللہ اس سے پار ہوجاؤگی کام میں لگی رہو - سوال ( 112 ) ( 2 9 دوسرا خواب یہ ہے خاکسار ایک بہت بڑے میدان میں ہے وہاں ایک عمدہ باغیچہ اور پختہ مکان ہے وہاں میرے کچھ عزیز بھی ہیں جن میں تو زندہ ہیں آج کل بقیہ عزیزوں کو میں پہنچانتی نہیں ہوں ایک کھٹولا آسمان سے اتر اس کھٹولے پر