ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بھی کی لیکن خیال آیا کہ یہ روپیہ لینا ہرگز جائز نہیں ہے - اس لئے نوکری چھوڑ دی تجارت شروع کی لیکن بکری بالکل نہیں ہے نہایت سختی میں مبتلا ہوں - جواب - اگر ممکن ہو پھر معلمی کی نوکری کرلیں وہ نا جائز نہیں ہے اور کتاب اکسیر کا مطالعا کریں اور بعد عشاء کے گیارہ سو بار مغنی مع اول وآخر درود شریف 11 بار پڑھ کر دعا کیا کریں - ( 171 ) مضمون - مدت سے ارادہ ہے کہ حاضر خدمت شریف ہوکر بیعت سے مشرف ہوں - مگر کاروبار دنیوی سے فرصت نہیں ملتی امیدوار ہوں کہ بذریعہ خط حضور مجھ کو بیعت فرمالیں - جواب - میری کیا کیا کتابیں دیکھی ہیں اور ان کو دیکھ کر اپنا طرز زندگی کیا کیا بدلا ہے - ( 172 ) مضمون - ایک عریضہ ارسال کیا تھا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے جواب کے لئے ٹکٹ ارسال نہ کرسکا لیکن لفافہ پر یہ نوٹ لکھ دیا تھا کہ مہربانی کر کے بیرنگ لفالفہ میں جواب ارسال کردیں اب مجھے حسرت وافسوس سے عرض کرنا پڑتا ہے کہ آک تک جواب نصیب نہیں ہوا اور آپ کی ذات ستودہ صفات سے اس کی ہرگ ہرگز امید نہیں تھی - میرے دل میں جو کچھ آپ کے لئے عزت ہے اسے میں ہی اچھی طرح جاتنا ہوں اس شکوہ کے لئے بھی عرض ہے کہ اگر طبع نازک گراں معلوم ہو تو للہ معاف فرمادیں - جواب - آپ اس شکوہ میں اس لئے معذور ہیں کہ آپ کو اصل حال معلوم نہیں - میں پہلے بیرنگ بھیج دیتا تھا مگر بعضوں نے واپس کردیا اور بعض دوسری جگہ چلے گئے اس لئے واپس آیا اور دونوں حالتوں میں مجھ کو محصول دینا پڑا اور میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں جس سے یہ معلوم کرسکوں کہ اس جگہ ایسا ہوگا یا نہیں - ( 173 ) مضمون - میرے شوہر کی والدہ چارہ ماہ سے بیمار ہے ان کی بیماری کی وجہ سے وظیفہ کبھی ناغہ ہوجاتا ہے - جواب - کچھ حرج نہیں - بیمار کی خدمت کا ثواب بھی کچھ کم نہیں - مضمون - اور جب سے ناغہ ہونے لگا ہے تب ہی سے میرا خیال ردود ظائف کرنے کے وقت خدا پاک کی طرف نہیں لگتا میں کیا کروں - جواب - حتی الامکان کرتی رہو -