ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
تحقیق کی گئی تھی - میں طبیب نہیں ہوں اور 2 اپریل بہت دور ہے اتنے پہلے نہیں کہ سکتا کہ میں اس تاریخ میں مقیم و طن ہوں گا یا نہیں ( 7 ) ایک کارڈ کا جواب - مولوی عبد الغنی صاحب سے ( یکے از خلفاء ) اپنی حالت کہے وہ آپ کی مجموعی حالت دیکھ کر جو مناسب سمجھیں گے - مشورہ دیں گے اس پر عمل کیجئے - ( 8 ) ایک کارڈ کا جواب - بیعت تووطن سے بھی ممکن ہے جبکہ میں اپنی شرائط کو مجمتع معلوم کرلوں باقی ہفتہ عشرہ میں کیا اصلاح اور کیا تربیت ہوسکتی ہے - ( 9 ) ایک کارڈ کا جواب - اگر آپ کا خط مع ٹکٹ پہنچا ہوگا تو ضرور جواب گیا ہے باقی یاد رہنا پہنچنا میرے اختیار سے خارج ہے - ( 10 ) - ایک خط کا جواب - جس کی عادت ( داڑھی منڈانے یاکتروانے کی ہو ) اس کے پیچھے ( نماز) مکروہ تحریمی ہے ( اگر پڑھ لی ہو ) اعادہ نہیں ہے ( 11 - ایک خط کا جواب - ایک خط میں ایک سوال سے زائد نہ آنا چاہئے - اس لئے بقیہ کا جواب نہیں دیا گیا کیا آپ کو میری کم فرصتی کا حال معلوم نہیں - اس خط میں دوسرا خط متعلق سلوک کے رکھا ہوا تھا - اس پر لکھ کردیا کہ مسائل فقہیہ کے ساتھ مضمون متعلق سلوک جمع کرنا میرے معمول کے خلاد ہے اس لئے اس کا یعنی مضمون سلوک کا جواب نہیں لکھا خط نمبر 3 میں اس کا عکس ہے یعنی سلوک کے مضمون کا تو جواب دیا اور فقہ کے سوالات واپس - جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اولا لکھ دیئے گئے تھے پھر دوسرے مضمون کا ہونا بھی معلوم ہوا - ( 12 ) ایک کارڈ کا جواب - جب مضامین متعددہ کے متعلق استفسار کرنا ہے تو جواب کے لئے لفافہ بھیجنا چاہئے تھا کارڈ نہیں - 7 جماوی الاول اتوار - ( 13 ) ایک کارڈ کا جواب - حق العباد جب صاحب حق کے ورثہ سے معاف کرالئے معاف ہوجاوے گا اور اگر بامید کسی چیز کے ملنے کے صاحب حق نے معاف کیا تھا اور یہ امید اس مدیوں نے دلائی تھی اور وہ چیز پھر اس کو نہ دے تو معاف نہ ہوگا - ( 14 ) ایک معلم نے بذریعہ کارڈ اطلاع دی کہ گرمیوں کی وجہ سے رات چھوٹی ہوگئی بارہ تسبیح اور کلام مجید کی ایک منزل پڑھتی ہے نیند میں خلل ہونے سے پڑھائی میں