ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سوال ( 84 ) اذان کے بعد جو دعا پڑھی جاتی ہے وہ ہاتھ اٹھا کر پڑھی جاوے ؟ جواب - دلیل حکمی ہونے کا یہی مقتضا ہے - بقیہ سوال - یا بغیر ہاتھ اٹھائے - جواب - دلیل جزئی کے نہ ہونے کا یہی مقتضا ہے اب دونوں شقوں میں اختیار ہے - بقیہ سوال - دن کے دو بجے سے چار بجے تک مجھے فرصت کا وقت ملتا ہے اس کے لئے شغل بتادیجئے - ذکر اللہ تو رات کو کرلیتا ہوں - جواب - تلاوت کا شغل رکھئے - بقیہ سوال - ایک بدعتی نہایت پریشان حال ہے اس کی حالت دیکھ کر میرا دل رکھتا ہے - اس کی مالی امداد کروں یا نہیں - جواب ٓ ضرور - بدعت اس سے کیا مانع ہوتی جب کفر بھی مانع نہیں - سوال ( 85 ) بفضلہ تعالیٰ و بد دعائیں حضور اعلیٰ ماہ رمضان شریف سے آج تک یاد موت دائما - شوق وذق عبادت - لذت وذکر ومحبت و تصور حضر حرکت ذکر در جسم برابر وغیرہ حاصل ہے - جواب - ان چیزوں کو کس نے مقصود کیا ہے یعنی تصور وحرکت و حرارت - سوال ( 86 ) کس کو بے وقوف یا کم عقل کہنا یا کسی کے حسب و نسب میں قص نکالنا اور مانند اس کے حضور احقر تو معلوم کرتا ہے یہ سب غیبت میں داخل ہے مگر بعض وقت نفس و شیطان احقر پر ایسا غالب آتا ہے کہ احقر اس غیبت مذکور سے پرہیز کرنا احقر کی طاقت میں نہیں رہتا - جواب - بالکل غلط اگر طاقت نہ رہے تو پھر گناہ ہی نہ ہو - دوسرا خط ( 87 ) احقر نے جناب والا کی خدمت شریف میں لکھا تھا کہ احقر اگر کسی کی غیبت کرنا شروع کرتا ہے تو اس وقت نفس و شیطان احقر پر ایسا غالب آتا ہے کہ احقر اس سے پرہیز کرنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے - جناب والا نے ارشاد فرمایا کہ ( بالکل غلط اگر طاقت نہ رہے تو پھر گناہ ہی نہ ہو ) حضور تسلیم کرتا ہے کہ احقر کی وہ بات غلط ہے کیونکہ انسان جتنے کام کرتا ہے وہ بدوں قصد واختیار کے نہیں ہوسکتے اگر کاموں میں اختیار کا دخل نہ ہوتا تو گناہ ہی نہ ہوتا تو حضور کبھی احقر بے خیالی کے سبب سے غیبت کرتا ہے اور کبھی غیبت سے پرہیز کرنے کی احقر کی ہمت نہیں ہے - حضور احقر کی اس مرض کو ازروئے شفقت و