ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
مضمون - حضرت نے ایک دفعہ فرمایا تھا اظہار حاجت ضروری ایسے پر جومنٹ نہ ہو اور بار نہ ہو بخوشی انعام دے دے جائز ہے مگر یہ زبانی فرمایا تھا اب بذریعہ تحریر عرض کیا - جواب - اب بھی وہیں جواب معروض ہے یہ بھی شرط ہے کہ وہ ذلیل نہ سمجھے - مضمون - معمولات علی التواتر حسب دلخواہ پورے طور پر وقت پر ادا نہیں ہوتے سخت پریشانی اور ندمات ہوتی ہے - جواب - یہ پریشانی اور ندامت بھی نفع میں معمولات سے کم نہیں - ( 87 ) جواب ایک کا خط کا - بعد نماز فجر 41 بار سورہ فاتحہ پانی پر دم کر کے مریضہ کو دن بھر پلایا جاوے اور آپ نے پیسہ والا ٹکٹ بھیجا مجھ کو باوجود تلاش کے اس وقت سادہ کارڈ نہ ملا مجبورا الفافہ پر ٹکٹ کر بھیجتا ہوں اگر آپ کارڈ لے کر موڑ کر رکھ دیتے تو آسانی ہوتی - ان باتوں سے بہت تکلیف ہوتی ہے - 21 جمادی الاول 34 ھ یوم جمعہ ( 88 ) مضمون - حضور مال ( جاجم وغیرہ بغرض فروخت ) بہت رکھا ہے روپہ دینے کا وعدہ بالکل قریب ہے اور مال کے پیچھے حضرت بہت پریشان ہوا ہوں - کوئی دعا پڑھنے کے واسطے بتلادیجئے پڑھا کروں - جواب - یا باسط پر نماز کے بعد ( 72 ) دفعہ پڑھ کر دعا کیا کریں - ( 89 ) مضمون - میں نے اب کی دفعہ منت مانی تھی تو اللہ پاک نے پوری کردی ہے اس کے شکر یہ میں مجسد کی جانماز بناؤنگا ناپ بجھوادیجئے - جواب - بھائی اس کی حفاظت جھگڑا ہے اتنا روپیہ مسکینوں کو دینے سے زیادہ ثواب ہوگا - ( 90 ) مضمون - بہ برکت صحت شریف تھانہ بھون سے اوپس ہونے کے بعد پندرہ بیس روز تو ایسی عمدہ حالت رہی کہ ایسی کبھی عمر بھر نصیب نہیں ہوئی ذکر اور دعا میں خوب جی لگتا اور لزت آتی دل میں ہر وقت ایک رقت سی رہتی جس سے ذکر اور دعا میں بہت دفعہ رونا آجاتا - خیالات مال ومتاع زن و فرزند کم آتے - اکثر نیک اعمال کی رغبت اور اللہ تعالیٰ کاڈر دل میں رہتا لیکن جوں جوں دن زیادہ گزرتے گئے یہ باتیں کم ہوئیں اور بطور سابق قسادت قلبی بڑھنی