ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
تصدیق و توفیق از احقر اشرف علی عفی عنہ بعد حمد وصلوٰۃ میں نے مجموعہ مسمی بہ الاسفار عن برلات بعض الاسفار ملقب بالفصل یعنی السفر للوصل ( لما امر اللہ بہ ان یوصل الشامل للافادات الدینیہ ) کو جس میں میرے سفر لاہور لکھنو کے واقعات و حالات اور دوسرے سفر کے ملفوظات و مقالات ھمع کے گئے ہیں مع اس کی تمہید کے حسب استداعء جناب مولف سملہ حرما حرفا دیکھا ملفوظات کو تو حسب معمول نظر عمیق کے ساتھ دیکھ کر اس میں با قاعدہ مکمل اصلاح کی گئی اور بقیہ میں محض معنوں کو مطمع نظر رکھ کر حسب حاجت خاص موافق پر تغیر و تبدل کیا گیا اب یہ مجموعہ میرے نزدیک باعتبار مضامین کے صحیح اور مکمل ہے البتہ حالات کے حصہ میں با وجود صحت واقعات فرط محبت میں بعض مقامت پر محض عنوان میں قدرے مبالغہ کیا ہے جو صدق کی حد سے نہیں نکلتا اور ایسے داخل حدود مبالغہ کو بزرگوں نے ہمیشہ جائز رکھا ہے اور خود ان کے کلام میں بھی پایا جاتا ہے اور گو ایسے عنوانات کا بدلنا ممکن تھا اور عدم تبدیل موہم حب مدح کا ہوسکتا ہے لیکن میں نے ابقاء کو جناب مؤلف کے جذبان کی رعایت اور اپنے حق میں مستقبل کے اعتبار سے فال صلح سمجھ کر تصرف نہیں کیا اب دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس مجموعہ سے طالبان دین کو کو نفع و عملی عطا فرماویں اور جناب مؤلف اور اس ناکارہ کو اپنی رحمت و ضائے مشرف فرمادیں - والسلام فقط - مقام تھانہ بھون 26 محرم 1358 ھ