ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
جواب - اسلام علیکم - قال اللہ تعالیٰ ما اصاھب من مصیبۃ فی الارض الخ : ولا تفروحوا بما آتا کم الخ - اس ارشاد پر عمل کا موفق ہونا آپ کو مبارک ہو - سراء اور ضرا یہی تو دو وقت ہیں امتحان کے جس میں حق تعالیٰ نے کامیابی عطا فرمادی - یہ باطنی خزانہ کا صدنوق اس ظاہری خزانہ کے صندوق سے بہتر ہے - بل تؤثرون الحیوٰۃ الدنیا والآخرۃ خیر وابقی ؛ والسلام ( 125 ) مضمون - ایک بات یہ کہ میری ایسی الٹی خاصیت ہے کہ گنا کبیرہ کر کے توبہ کرنے سے طبیعت رکتی ہے دل پر ایک شرمندگی اور خجالت سئ چھائی جاتی ہے اور دل میں آتا ہے کہ اب میں اللہ تعالیٰ سے کس منہ سے مفاعی مانگوں - حضور فرماتے ہیں کہ فورا توبہ کرنا چاہئے توبہ تو کرلیتی ہوں مگر معمولی طور سے جیسی کہ چاہئے عاجزی اور گڑ گڑا کے ویسے دل سے نہیں کلتی جب دو چار روز ہوجاتے ہیں اور دل سے شرمندگی نکل جاتی ہے پھر صاف دل سے توبہ استغفار کرتی ہوں - یہ حالت گناہ کبیرہ سے ہوتی ہے اور چھوٹے چھوٹے گناہ کے بعد فورا ہی استغفار کرنے کو جی چاہتا ہے اور گناہ کبیرہ کے بعد دل پر گھبراہٹ ہوجاتا ہے - کئی کئی روز تک طبیعت گھبراتی ہے اور جھنھلاہٹ سا معلوم ہوتا ہے اور خوب گڑا گرا کے استغفار کرنے سے دل پر شرمندھی چھا جاتی ہے - اس کے لئے کیا کروں - جواب - یہ شرمندگی و خوف فی نفسہ بہت اچھی چیز ہے اور یہ بھی ایک قسم کی توبہ ہے مگر کمال توبہ کا یہ ہے زبان سے بھی تضرع کے ساتھ ہو پس اس رکاوٹ کا مقابلہ تکلف و ہمت سے کیا جاوے اور خواہ کتنی ہی تکلیف ہو مگر رکاوٹ پر عمل نہ کیا جاوے - 30 رجب المرجب 34 ھ ( 126 ) مضمون - منہ میں پھلکے پڑتے ہیں - صدہا علاج کئے کچھ فائدہ نہیں ہوا - جواب - جو دوالگائی جاوے اس پر سورۃ فاتحہ 7 بار پڑھ کر تب لگائی جاوے - ( 127 ) مضمون - ایک بات قابل گزارش اور ہے اور وہ یہ ہے کہ راستہ میں اگر کوئی عورت حسین ہو یا بد صورت یا کوئی حسین امرد لڑکا نظر آجاتا ہے تو بے اختیار دیکھنے کو جی چاہتا ہے اگر عورت حسین ہوتی ہے تو طبیعت کا بار بار تقاضا اس کے دیکھنے کا ہوتا ہے اور دیکھنے