ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
26 رجب المرجب ( 113 ) - جواب ایک خط کا - یہ نہیں لکھا کہ کون سے پنجشنبہ کو دوسرے یہ کہ جمعہ کے روز آپ نے دیکھا ہوگا بجز جانبین کی مرا آۃ کے بات چیت کی یا باطمینان پاس بیٹھنے کی نوبت نہیں آتی ہجوم ناس متفرقین سے اس روز طبیعت یکسو نہیں رہتی اور نہ اوقات منضبط رہتے ہیں - ( 114 ) جواب ایک خط کا - اس قصہ سے رنج ہوا - آپ کو معلوم ہے کہ مجھ کو کاموں میں اس قدر فرصت نہیں کہ ایسے معاملات میں کوئی غور یا مشورہ کرسکوں - دوسرے آج کل برائی ذمہ آجاتی ہے البتہ دعائے خیر کرتا ہوں - اللہ تعالیٰ اس پریشانی کو رفع فرمادے اور عنین کے پیچھے نماز درست نہ ہونے کا فتویٰ غلط ہے - ( 115 ) - ایک صاحب نے ایک شاہ صاحب کی صحبت اختیار کی اور وظیفے بھی شروع کردیئے - مثلا سورۃ اخلاص معہ مؤکلات حضرت نے تحریر فرمایا کہ اتنے وظیفے کس نے بتلائے ہیں اور سورۃ اخلاص معہ موکلات کس نے بتلایا ہے نا جائز ہے اور بہت سے فضول حالات لکھے تھے حضرت نے تحریر فرمایا کہ خط پڑھنے سے معلوم ہوا تم بگڑے گئے اناللہ توبہ کرو اصلاح کرو - شاہ صاحب کی صحبت چھوڑ دو دوسرا خط ان کا پھر اس میں توبہ کا مضمون تھا اور لکھا تھا کہ وہ وظیفہ وغیرہ میں نے چھوڑ دیا ہے - حضرت نے تحریر فرمایا اور شاہ صاحب کی صحبت ٭ ان صاحب نے یہ بھی لکھا تھا کہ بذریعہ خط ہذا تجدید بیعت کرتا ہوں تحریر فرمایا اتنی جلدی مکرر بیعت نہیں کرتا ابھی میرا اطمینان نہیں ہوا - 27 رجب المرجب 34 ھ ( 116 ) خلاصہ خط - باوجودیہ کہ میں ہر شخص سے نہایت نرم برتاؤ رکھتا ہوں اس پر بھی تمام لوگ کمترین سے نا خوش ہیں اور نا خوشی بڑھتی جاتی ہے معلوم نہیں میرے کس قصور کا یہ نتجہ ہے سخت پریشانی ہے دعا فرمایئے بعض وقت دل پریشان ہوتا ہے تو جی چاہتا ہے کہ ملازت ترک کردوں مگر مضرورت پر نظر کرنے سے مجبور ہوتا ہوں - جواب - طالب حق کو کسی ناراضی کی کیا پروا- پانی طرف سے کسی کو دشمن نہ بنانا چاہئے -