ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
طریقے جس سے محبت الٰہی زیادہ ہو جس سے خود بخود ترک لغویات ہوجاوے اور عقائد کا یقین جس طرح کہ صوفی کو ہونا طاہئے ہوجائے - اس سے ڈر ہوا کرتا ہے کہ کچا صوفی پکا ملحد - ( جواب ) اس کے یہ ثمرات اختیاری نہیں اس لئے اس کا وعدہ نہیں کیا جاسکتا - مضمون - نمبر 3 علاج امراض روحانی - ( جواب ) یہ لفظ مبہم ہے کہ آپ امراض کسے سمجھے ہوئے ہیں اور علاج کس کو - مضمون - نمبر 4 اور وہ طریقے جس سے خداوند کریم کی رضامندی و خوشنودی ہو اور محبت الٰہی کامل طور سے ہوجائے کہ پھر دل سے کم نہ ہو - ( جواب ) اس کا جواب بھی مثل نمبر دو کے ہے - مضمون - ان کے بعد اگر احقر میں استعداد ہو اور حضور مناسب جانیں تو وہ حاصل کرا دیجئے جو احقر کا منشا ہے جو بوقت ملاقات عرض کروں گا- ( از ضلع اورنگ آباد دکن ) جواب - زبانی بیان پر نہ رکھئے ممکن ہے میں مثل نمبر 2 و نمبر 4 کے اس کا بھی جواب دے دوں تو اضاعت سفر افسوس ہوگا - ( 190 ) مضمون - احقر بہت دنوں سے حضور کے سلسلہ مبارک میں داخل ہونے کا اشتیاق رکھتا ہے - جناب مولوی سلطان احمد صاحب ہماری کا ندانیہ میں اقامت کرتے ہیں - ہمیشہ مولوی صاحب کے پاس آیا جایا کرتا ہوں اور ان کی بات کے موافق عمل در آمد کرتا ہوں - الخ - حضور سلسلہ میں داخل فرما کر کچھ تعلیم و تلقین فرمادیں - الخ جواب - کیا مولوی سلطان احمد صاحب نے اس کی ترغیب دی ہے - مضمون - از طرف احقر محمد سلطان احمد عرض گزار ہوں - ( جواب ) چونکہ دوسرے شخص کے خط میں یہ خط آیا ہے اس لئے جواب نہیں دیا گیا - 21 شعبان 1334 ھ 191 - مضمون - حضور نے فرمایا کہ بیعت میں جلدی مناسب نہیں - اول کام شروع کریں پھر اگر منظور ہو تحریر کریں فی الحال اگرچہ بندہ کے پاس حضور کی تالیفات میں سے چند کتابیں ہیں اس میں سے قصد السبیل نیز موجود ہے جس میں اور ادو اشغال کا طریقہ مذکور ہے تاہم یہ عریضہ اس غرض تحریر کرتا ہوں کہ بندہ کے مناسب حال جو ارشاد ہو تحریر فرماویں تاکہ کام شروع کروں -