ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بقیہ سوال - عمر نا چیز کی 44 - 45 کی ہے شروع سے اور اب تک چند مجبوریوں سے بلا عقد و نکاح ہوں کبھی عقد کا رادہ ہوتا ہے اور کبھی طبیعت رکتی ہے کچھ عجب ضیق ہے ہمہ وقت فضول تفکرات کا ارتکاب ہے لہذا توجہ فرمایئے اور احقر کو بیعت کیجئے - جواب - پہلے ہی اس اس طرح کیوں نہ لکھا - یہ ایک مستقل سوال پیدا ہوگیا اول اس کا فیصلہ ہونا چاہئے - سوال ( 59 ) احقر کے اندر مرض کژرت کلام کی ہوس اور فضول گوئی زیادہ ہے - جواب - اختیارا ایا اضطرارا دوسرا خط ( 60 ) حضرت والا دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ - احقر نے مرض کثرت کلام کی ہوس اور فضول گوئی کی اصلاح کے لئے لکھا تھا حضرت والا نے تحریر فرمایا کہ اختیاریا اضطرارا - لہذا ہوتا تو ہے اختیار ہی سے لیکن عادت پرجانے کی وجہ اضطرارا سا معلوم ہوتا ہے - جواب - تو اس کی ضد بھی اختیاری ہے اس کو اختیار کرو - جس اس ضد کی عادت ہو جائے گی وہ بھی اضطرار جیسی معلوم ہونے لگی گی - سوال ( 61 ) جناب کی خدمت اقدس میں ایک عریضہ ارسال کیا تھا - دلی آرزو تھی کہ جناب کے زیر سایہ اپنی اصلاح کروں گا میری بد قسمتی ہے کہ جناب نے قبول نہیں کیا - جواب - میرے وہ خط دکھلایا جاوے تاکہ دیکھو کہ بد قسمتی ہے یا بد فہمی - سوال ( 62 ) حضور پچھلے گناہوں کی اصلاح کس طرح کرنا چاہئے - جواب - ہر گناہ کی اصلاح جدا ے - بدوں تعین جواب نہیں ہوسکتا - سوال ( 63 ) میری ایک اسلامی بہن ہے جن کے شوہر ان سے عرصہ تقریبا ایک سال سے بہت بے توجہ ہو رہے ہیں - آگے تعویذ وغیرہ کی درخواست لکھی تھی ) جواب - ان کا آپ سے کیا تعلق - کیا ان کے کوئی بھائی یا باپ یا ماں یا کوئی محرم چچایا مانوں نہیں -