ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
محمد حسن صاحب کو لئے ہوئے تفریح کو تشریف لے گئے مولوی ظہور الحسن صاحب وغیرہ پیدل ٹہلتے ہوئے چڑیا گھر سے آگے ایک میدان میں پہنچے سبز گھاس کا مخملین فرش بچھا ہوا تھا جھٹ پٹا وقت ہوا اٹکیلیاں کرتی ہوئی چل رہی تھی - آسمان پر تاریکی تیزی کے ساتھ اپنا قبضہ کرتی چلی جارہی تھی کچھ فاصلے پر بجلی کے چھوٹے چھوٹے بلب جو دور ویہ روشن تھے ایک دلکش منظر پیش کر رہے تھے ان کی روشنی اس میدان میں اس قدر نہ تھی کہ دور کا آدمی نظر آ سکے - یا قریب والا بلا تکلف پہچانا جاکسے جس طرف نظر جاتی تھی آدمی ہی آدمی ٹہلتے نظر آتے تھے - حضرت والا بھی اپنے رفقاء کے ساتھ جو موٹر پر گئے تھے چہل قدمی فرمارہے تھے - مولوی ظہور الحسن صاحب وغیرہ سے بھی ملاقات ہوگئی - دن بھر کی گرمی کی کلفت اور گزشتہ شب و روز کے سفر کی تکان دور ہوگیا - عشاء کے قریب ہوئی اول نماز عشائ ادا کی گئی اس کے بعد کھانا کھایا گیا پھر گزشتہ شب کے نظام کے مطابق سب نے اپنے اپنے بستر بچھائے حضرت والا کو چونکہ زیادہ دیر ٹہلیتے سے کچھ تکان محسوس ہورہا تھا اس لئے جلد نیند آگئی پانی کا گھڑا اور لوٹا قریب ہی رکھ دیا گیا تھا حضرت والا حسب معمول بیدار ہوئے استنجے اور وضو سے فارغ ہو کر تہجد اور معمولات کا سلسلہ جاری رہا پھر خنکی کی وجہ سے بستر پر آکر لیٹ گئے اور فجر تک وظائف وغیرہ میں مشغول رہے مولوی ظہور الحسن صاحب بھی حضرت والا کے بیدار ہونے کے ساتھ ہی اٹھ چکے تھے - اب ان سے اذان کہنے اور سونے والوں کو بیدار کرنے کے لئے ارشاد فرمایا - چنانچہ سب بیدار ہوئے اور نماز فجر عجیب لطف و کیف کے ساتھ ادا کی گئی - خانقاہ حضرت داتا گنج بخش میں دو شنبہ غرہ ربیع الاول 1357 ھ مطابق 2 مئی 1938 ء صبح کو پھر ڈاکٹر صاحب نے تفریح کے لئے عرض کیا موٹر آیا - حضرت والا سوار ہوگئے اور خانقاہ حضرت داتا گنج بخش قدس سرہ تشریف لے گئے - یہ ایسا وقت تھا کہ زائرین کی کثرت تھی - آپ صاحب مزار کے پائنتی کی طرف حسب معمول قدر پیچھے ہٹے ہوئے