ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
مکان ہے - کرم سے ذیل کے سوال کا جواب عنایت فرمائیں یہ کہ ہندوستان میں کون ایسا شخص ہے جس کے ہاتھ پر بیعت کرنے سے علوم ظاہر و باطن حاصل ہوجائیں - مابعد باوجب جوابا عرض ہے - قضیہ مسلمہ ہے - ولی راوی میشنا سد چونکہ میں خود اس درجہ کا نہیں اس لئے ایسے شخص کو پہنچانتا بھی نہیں - سوال ( 82 ) اس سے قبل ایک عریضہ میں تحریر کیا تھا کہ دنیا کی سرد مہری نظر آنے لگی ہے - 6 7 ماہ ہوئے بیوی اور جوان لڑکی کا انتقال ہوا صدمہ ضرور ہوا لڑکی کے انتقال پر تنہائی میں رویا بھی مگر الحمد للہ پریشانی نہیں تھی مگر پرسوں بڑا لڑکا علی گڑھ کالج سے آیا کہ اس کو کالج سے بلا قصور سال بھر کے لئے خارج کردیا گیا اور اس طرح پر ایک سال کا صرفہ اور اس کی عمر ضائع ہوئی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی کہ ایک معمولی واقعہ سے قلب پر اس قدر اثر ہوا کہ دعا وغیرہ میں رونا آنے لگا خیال یہ ہے کہ قلب چونکہ کمزور ہوگیا اس لئے ذر اسی بھی ناگواری کا بہت اثر ہوتا ہے ااس کو ایک طرح میں دنیا اور اس کے لوازمات کی پوری بحث خیال کرتا ہوں - جواب - اس سے استدلال نہیں ہوسکتا کیونکہ یہاں تو دوسرے شخص کا ضرر ہوا ہے اور اپنے پر اثر نہ ہونا سلامت فطرت کے خلاف ہے بقول شیرازی - چو از محنت دیگر ان بے غمی نہ شاید کہ نامت نہد کردی بقیہ سوال - اور اس سے یہ خیال ہے کہ ازمائش سے یہ معلوم ہوا کہ جہاں تھا وہیں کا وہیں ہوں - جواب - سمجھنا یہ چاہئے کہ اس سے خدا تعالیٰ کا فضل متوجہ ہوتا ہے - بقیہ سوال - حضرت اقدس میرے لئے و نیز لڑکے کے لئے دعا فرمائیں وہ بھی بے حد پریشان ہے - بقیہ سوال - جواب - دلس ے دعا کرتا ہوں کیا اہنے طور پر تعلیم میں ترقی نہیں کرسکتے - بقیہ سوال - میرا ارادہ تعطیل میں حاضری کا ہے - جواب - اللہ تعالیٰ بخیر ملدے - سوال ( 83 ) بصد و نیاز حضرت اقدس کی خدمت بابرکت میں نہایت مؤدبانہ عرض ہے کہ چونکہ احقر نے اپنے کو حضرت اقدس کی ذات مبارک سے وابستہ رکھنے کا قصد کر