ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
( 59 ) جواب ایک خط کا - بیعت میں جلدی مناسب نہیں پہلے کام شروع کردیا جاوے قصد السبیل سے کام شروع کردیجئے اور حالات سے اطلاع دیتے رہئے تاکہ سلسلہ تعلیم کاجاری رہے پھر جب باہم مناسبت ہوجاوے گی اس وقت بیعت کی درخواست کا مضائقہ نہیں - ( 60 ) - جواب ایک خط کا - پہلے خطوط کا مضمون یاد نہیں رہا اگر اس خط کے ساتھ وہ خطوط بھی ہوتے تو اس خط کا مطلب سمجھ میں آتا اور سمجھنے ہی کے بعد جواب دینا ممکن ہے - مضمون - آنکھ تو رات کو ضرور کھلتی ہے مگر یہ خیال کرتا رہتا ہوں کہ ابھی وقت بہت ہے پڑھ لوں گا اسی خیال میں پھر نیند آجاتی ہے - جواب - ہمت کی ضرورت ہے - ( 61 ) جواب ایک خط کا - اصل یہ ہے کہ طالب علمی کے ساتھ ذکر و شغل جمع ہونا دشوار ہے ایسی حالت میں جس قدر اور جس طرح ہوسکے غنیمت ہے - اس لئے اضافہ مناسب نہیں اور اسباق کا حرج کر کے آنا بھی خلاف مصلحت ہے - 22 جمادی الاول 34 ھ - ( 62 ) جواب ایک خط کا - جواب مسائل کے لئے لفالفہ آناچاہئے - ( مضمون - اس وقت خادم کے دماغ کی یہ حالت ہے کہ جو کچھ حضور کے مواعظ وغیرہ میں پڑھتا ہوں ہر وقت خیال بندہار ہتا ہے یہاں تک کے نماز میں بھی - جواب - ان مضامین کا دماغ و خیال میں رہنا مطلوب ہے نماز میں بھی مضر نہیں اطمینان رکھیں - ( 64 ) مضمون - جاء تعیناتی کو تو الی سے پولیس لین کو جوکہ شہر سے انداز ایک میل سے قدرے کم ہے بکار ہے تحریر تبادلہ ہوگیا ہے بوجہ پابندی اوقات جماعت نماز کی بالکل فوت ہوتی ہے مشکل سے کوشش کرنے پر ایک دو وقت کی جماعت مل جاتی ہے ورنہ نہیں اور تلاوت قرآن پاک کرنے کو پریشانی سے وقت ملتا ہے اور نصف پارہ کے بجائے چوتھائی پارہ معہ منزل مناجات مقبول نصیب ہوتا ہے اور نماز تہجد بجائے بارہ رکعت کے کبھی چھ اور کبھی آٹھ رکعت پڑھتا ہوں اور بعد تہجد کے کلمہ لا الٰہ الا اللہ ( 200 ) مرتبہ پڑھنا تھا وہ بجائے بعد نماز تہجد کے اگلے دن صبح کو یا شام کو پڑھتا ہوں دریافت طلب یہ امر ہے کہ