ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
میں مبتلا تھے ایک خط میں شکایت یجوم وساوس کی تحریر کی تھی جواب تحریر فرمایا کہ آپ کو ایسی جگہ چند روز رہنا ضروری ہے جہاں طبیب ظاہری بھی ہو اور کئی شیخ کامل بھی ہو جس سے آپ کو اعتقاد ہو - بعد کو دوسرا خط ایا کہ حالت یاس کی ہے زندگی کی امید نہیں حاضری سے قاصر ہوں ایسے خیالات فاسد آتے ہیں کہ اس کا ظاہر کرنا شرک کفر ہے - اس ہر تحریر فرمایا - اسلام علیکم ورحمتہ اللہ حق تعالیٰ خاتمہ بالخیر فرمادے اور مغفرت کرے بالکل اطمینان رکھیں کہ ان وسوسوں سے ذرا بھی گناہ نہیں ہوتا اور نہ ان کے علاج کی ضرورت ہے بلکہ بالعکس ان پر ثواب ملتا ہے اور علامات ایمان کامل سے ہے البتہ رضائے حق و ذخیرہ آخرت کے لئے لا الٰہ اللہ اور استغفار کی کثرت رکھیں اور وساوس کا ذرا غم نہ کریں آپ دیکھیں گے کہ ان کے عوض آپ کے نامہ اعمال میں حسنات درج ہوں گے - ( 37 ) ایک مریضہ کے لئے تحریر فرمایا کہ آیات شفا لکھ کر اس کو پلائے - ( 38 ) کامیابی امتحان انگریزی کے لئے یہ تعویز تحریر فرمایا - بسم اللہ الرحمن اللھم یسرلنا امور نامع الراحۃ لقلوبنا وابداننا والسلامۃ والعافیۃ فی دیننا و دنیا وکن صاحبنا فی سفر نا وخلیفۃ فی اھلنا اور تحریر فرمایا کہ پڑھنے کے لئے روزانہ قبل شروع کرنے کام کے ( 150 بار ) یا علیم پڑھ کر قلب پر دم کرلیا کریں - ( 39 ) احقر نے ملفوظات وا مواعظ قلب بند کرنے سہولت کے لئے کوئی وظیفہ طلب کیا تو فرمایا کہ رب اشرح لی صدری ویسرلی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولی ( 21 بار ) بعد فجر پڑھ لیا کیجئے - ( 40 ) جمادی الاول 34 ھ جواب خطے - تقریظ بدوں مطالقہ مفصلہ نامناسب ست و وقت برائے مطالعہ مفصلہ گنجائش اندارد لہذا معذوم - ( 41 ) امتحان کے کمرہ میں داخل ہونے سے قبل کچھ پڑھنے کو پوچھا گیا تحریر فرمایا کہ اس وقت یا علیم کی کژرت رکھنا بہتر ہے - ( 42 ) ایک فارغ طالب علم نے دیوبند سے قیام کی اجازت چاہی تحریر فرمایا بہتر ہے کہ ایک بار دو چار روز کے قیام کے لئے یہاں آکر یہاں سے سب قواعد اور طریقے دیکھ