ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
امید ہے کہ جلد جواب سے سر فراز کیا جاوں گا - جواب - جواب سے زائد تبرعا عرض کرتا ہوں کہ ان تحقیقات سے فائدہ ہی کیا ؟ سوال ( 26 ) ازرہ مہربانی بندہ کو بذریعہ خط بیعت فرما کر ممنون فرمادیں - جواب - کس فائدہ کے لئے اور کیا وہ فائدہ بیعت پر موقوف ہے - دوسرا خط ) التزام احکام واہتمام اعمال ظاہری و باطنی بیعت پر موقوف ہے - جواب - بالکل غلط اگر اسی دعوے کو صحیح سمجھتے ہو تو دلیل پیش کرو - سوال ( 27 ) میں ایک ماہ قبل پ کی خدمت میں حاضر ہو کر ایک ہفتہ تک مجلس میں شریک ہوتا رہا ایک روز آپ سے فلاح دارین کی دعا کرا کر حافظ محمد ضامن شہید علیہ الرحمتہ کے مزار پر فاتحہ دینے کی غرض سے خانقاہ کے باہر نکلا تھا کہ میرا قلب جاری ہو گیا اور الحمد للہ اب تک جاری ہے مگر اس میں دوام نہیں جس کے باعث مجھے قلق ہوتا ہے کہ اتنا طویل عرصہ کیوں غلفت میں گزرا ہے اسی مرض کے ازالہ کے لئے عید کے موقعہ پر حاضر خدمت ہو کر تحریری طور پر یہ عرضداشت پیش کیا تھا جس کے جواب میں مستقر پر پہنچ کر تحریر کو بھیجنے کی اجازت ملی - اب میں دیوبند سے اپنی درخواست ارسال خدمت کر رہا ہوں - امید ہے کہ ذکر اللہ دوام پیدا کرنے اور غٖفلت سے بچنے کے لئے صورتیں بتلا کر ممنون فرمائیں گئے - جواب - پہلے اس کا فیصلہ ہونا ضروری ہے کہ قلب کے جاری ہونے کے کیا معنے اور کیا وہ مطلوب ہے - سوال ( 28 ) خادم زی علم نہیں اور اپنے دانست میں یہی سمجھتا رہا کہ بلا بیعت باطنی فیخ کم پہنچتا ہے اگر یہ غلط ہے تو اصلاح فرمادیں - جواب - تو اول اس کا غلط صحیح ہونا تحقیق کرو اس کے قبل اس کی درخواست ہی نہ کرو - دوسرا خط - خادم درخواست کرتا ہے کہ آپ حضور اس خادم کو اپنے سلسلہ مبارک میں داخل فرمائیں -