ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سوال ( 91 ) احقر میں ایک حالت پیدا ہوئی کہ نماز میں دل لگتا نہیں طبیعت کو مجبور کرتا ہوں - نمز پر لیکن طبیعت اٹھ جاتی ہے کسی دن تو بہت لگتا ہے مگر پھر یہ حالت ہوتی ہے - لہذا خدمت عالیہ میں عرض ہے کہ احقر کو ایسی حالت میں کیا کرنا چاہئے اور اس کے زوال کی صورت و طریقہ ارشاد فرما کر شاکر واحسان فرمادیں - جواب - تو ضرور دینی کیا ہے اور کی دل لگنا مامور بہ ہے یا لگانا - خواہ لگے یا نہ لگے - دوسرا خظ ) ( 92 ) حضرت والا کا خط احقر کو ملا احقر سمجھ گیا کہ نماز میں دل نہ لگنا یا یا دینی ضرر نہیں نماز میں دل لگنا مامور بہ نہیں بلکہ لگنا ہے احقر اسی طرح سے نماز کی طرف خیال کر کے پڑھنا ہے بفضلہ تعالیٰ احقر کو بہت فائدہ محسوس ہوا - جواب - بارک اللہ - بقیہ سوال - دعا فرمادیں کہ اللہ تعالیٰ علم وعمل کی توفیق عطا کریں اب حضرت والا کی خدمت میں اور یک عرض پیش کرتا ہوں کہ احقر چند لڑکوں کے ساتھ ایک حجرہ میں رہتا ہے اور یہ سب لڑکے ہم وطنی ہیں بلکہ بعض تو اقارب میں بھی ہیں اور احقر کی حالت یہ ہے کہ ان لڑکوں سے بات چیت کرنا اور ان سے محبت کرنے کو دل بہت چاہتا ہے ادھر سے اگرچہ بالنفعل دل میں کوئی خرابی نہیں لیکن ممکن ہے کہ آئندہ دل میں کوئی خرابی پیدا ہو اور کسی فتنہ میں گرفتار ہوں لہذا حضرت والا کی خدمت بابرکت میں عرض ہے کہ احقر کو ایسی حالت میں کیا کرنا چاہئے ان سے تعلق رکھنا کیسا ہے اور احقر کو ان سے کیا برتاؤ کرنا شاہئے جو ارشاد ہو احقر تکمیل کے لئے تیار ہے - جواب - ان سے بالکل جدا ہوجاؤ - ہر گز بگندمی گون لا تقرر بوا کہ زہرست حال پدر بہ یاد ازام الکتاب دارم سوال ( 193 ) مادہ زوالحجہ کے الفرقان میں ایک مضمون لکھ گیا تھا - موجوہد سیایس خلفشار میں خاص ہماری جماعت کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے غالبا ملا حظہ گرامی سے گزرا ہوگا - جواب - دیکھا تھا - بقیہ سوال - اگر نہ ملا حظہ فرمایا گیا ہوتو بشرط فرصت اب ملا حطہ فرمالیا جاوے - جواب - احتیاطا دوبارہ دیکھا - بقیہ سوال اس میں جس فتنے کا میں نے خطرہ ظاہر کیا ہے اس کے انسداد کی