ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم اول ملا حظہ ہو تمہید حسن العزیز کے حصہ ملفوظات کی 6 جمادی الاول 1334 ہجری ( 1 ) مضمون سادات غربا سادات اغنیاء اور احباب اغنیاء اور ان تینوں قسم کے صحاب کے اطفال صغار جو اس ایصال ثواب کا کھانا کھائے اور ان کو بھی بہ نیت حصول ثواب کھانا کھلایا گیا - پس شرعا ان چاروں قسم کے لوگوں کو ایصال ثواب کا کھانا کھلا نا اور اس کا ثواب ایصال کرنا جائز ہے کہ نہیں - الجواب - فی نفسہ تو جائز تھا مگر ان لوگوں کے کھانے کھلانے سے رسوم جاہلیت کی تقویت ہوتی ہے اور مساکین کے نفع میں کمی ہوتی ہے اس لئے انتظام دین مقتضی اس کو ہے کہ اس کو منع کیا جاوے - ( مضمون ) - مرحومہ کی وفات کے وقت خوشبو عود اگر کی محسوس ہوئی - یہ کیا چیز تھی آیا روح تھی - ( جواب ) - یا تو اس مقام پر پہلے عود اور اگر سلگایا ہوگا تو ہوا میں اس کا بقیہ ہوگا رونہ کئی احتمال ہیں کسی ایک کی تعیین مشکل ہے - ( مضمون ) - مہر مرحومہ کسی قصدہ جاریہ میں صرف کروں تو اس سے مرحومہ کے ذمہ کے حض زکٰوۃ اور کفارہ وغیرہ ادا ہوجائیں گے -