ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ہوں کہ بیعت منظور فرمادیں تیسری دفعہ بیعت کے واسطے عرض ہے - جواب - کیا عدد جتلا اکردباؤ ڈالنا چاہتے ہیں - مضمون - بہ سبب کرایہ ریل زیادہ ہونے کے نہیں آسکتا ہوں غریب آدمی ہوں بزرگوں کو چاہئے کہ جو آدمی کسی بزرگ سے بیعت کرنا چاہتا ہوں - جواب - جب آپ مجھ کو نصیحت لکھتے ہیں تو آپ تو پیر ہوئے - مرید کیوں ہوتے ہیں - مضمون - تاکہ وہ کسی بدعتی کے پاس بیعت نہ ہو چونکہ اس ملک میں بدعت بہت ہے - جواب - جو شخص اتنا بھی سمجھدار نہ ہو ایک اہل حق کے ایک جائز عذر کے سبب اہل باطل سے بیعت ہوجاوے تو ایسے شخص کے بیعت ہونے سے کیا فائدہ کیونکہ سجھ کی ہر حال میں ضرورت ہے - مضمون - اور بندہ نے ایک پونڈ زکٰوۃ نکال رکھا ہے اگر حکم ہوتو وہ پونڈ زکٰوۃ آپ کے پاس روانہ کروں تاکہ کسی کام میں لگادیں تاکہ زکٰوۃ ادا ہو - جواب - کیا وہاں مصارف زکٰوۃ کے نہیں ہیں - ( 206 ) مضمون - جب آستانہ سے واپس ہوکر گھر آیا ہو چند ماہ بہت مستعدی اوقات وظائف میں رہی - رفتہ رفتہ یہ نوبت آئی کہ تہجد کبھی کبھی قضا ہونے لگی پھر اب کئی ہفتہ سے ایک شب بھی تہجد کی توفیق نہیں ہوتی - افسوس کہ مجھے اب تک کسی امر میں استقامت نصیب نہ ہوئی - اب سے بہت پہلے یہ حال تھا کہ کسی گناہ دیکھ کر اس پر ترس آتا تھا اپنے گناہ یاد کر کے شرمندگی ہوتی تھی اب یہ ھال ہے کہ دوسروں کے جرائم پر بعض و تنفر ہوتا ہے اور نفس اس کو بغض فی الہ قرار دیتا ہے - اپنے گنا بالکل نظر سے پوشیدہ ہیں - میرے مولا دستگیری فرمائے عرض مکرر آنکہ عریضہ ہذا تحریر کیا آج ہی یہ اثر ہوا کہ شب کے واظائف حسب معمول ادا ہوئے - فالحمد للہ علی احسانہ تعالیٰ واحسانک - جواب - عزیزم مشفقم السلام علیکم ورحمتہ اللہ جس امر کا سبب ظاہر ہو اور غیر اختیاری ہو اس میں پریشانی کی کیا وجہ ہے - رات چھوٹی ہونے لگی اس لئے آنکھ نہ کھلنا عجیب نہیں ایسی حالت میں بعد عشاء پڑھ لیا کیجئے - نظر علی المعصیت کے متعلق جو لکھا ہے یہ سب تغیرات ہیں احوال ہیں جو غیر اختیاری ہیں اور اس لئے پریشانی کا محل نہیں - ( 207 ) مضمون - منجملہ دیگر امراض کے ان میں ابتلا ہے - مارد کی طرف طبعا خواہش