ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ہے اتنی دور سے تھانہ بھون حاضر ہوتا ہے شروع شروع میں مخاطبت و مکاتبت کی اجازت نہیں ملتی ہے صرف مجلس میں بیٹھنے حضرت والا کے ملفوظات اور فیوض و برکات سے اپنی طلب کے موافق فائدہ صاحک کرنے کی اجازت ملتی ہے اس تعلیم کو آٹھ سال گزرتے ہیں ہر سال رمضان میں یا سال میں دو ایک بار تھانہ بھون کی حاضری ہوتی ہے - اتنا سہارا پاکر طلب صادق اپنا رنگ دکھاتی ہے اور وہ آگ جو طالب کے سینے میں سلگ رہی تھی بھڑک اٹھتی ہے وہ بے تاب کو کر چیخنے رونے اور چلانے لگتا ہے - رفتہ رفتہ نظر مسیحائی اٹھتی ہے اور جو کام ایک مدت دراز میں ہوتا ایک نظر میں ہوجاتا ہے - پنشنبہ 8 شعبان المعظم 1356 ھ کو شرف بیعت سے سر فراز کیا جاتا ہے اس کے بعد اس کو دو شنبہ 28 ذیعقدہ 1356 ھ سے مستقل طور پر قیام کرنے کی اجازت مل جاتی ہے مکاتبت کا بھی حکم ہوتا ہے وہ اپنی مشکلات پیش کرتا ہے اپنی دشواریاں ظاہر کرتا ہے اور اپنی کل کیفیت سامنے رکھ دیتا ہے - اس کی دستگیری کی جاتی ہے اس کی رہنمائی ہوتی ہے اس کو گمراہی سے بچایا جاتا ہے اور اس منزل سے جہاں بڑوں بڑوں کے قدم ڈگمگائے صرف آٹھ مہینے میں پار کردیا جاتا ہے اب وہ سوزش رفتہ رفتہ کم ہوجاتی ہے اس کے سینے سے اب انوار الٰہی کے جلوے نظر آتے ہیں - وہ ہر طرف خدا کی رحمتوں کے ہجوم دیکھتا ہے - جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بے مانگی دولت پاجاتا ہے وہ تھانہ بھون سے حضرت والا کے زمانہ قیام لکھنو میں جس کا ذکر آگے آئے گا ایک عریضہ دریافت خیریت مزاج وغیرہ کے لئے لکھتا ہے اس کے معروضات کے جوابات کے ساتھ ساتھ اس کو خلعت خاص سے نوازا جاتا ہے اور وہ آج یکشنبہ 28 رمضان المبارک 1357 ھ 20 نومبر 1938 ء کو ہزاروں برکتوں اور بے شمار دعاؤں کو لئے ہوئے اپنے مکان کو روانہ ہوجاتا ہے - اس مبارک جواب کی نقل درج ذیل ہے ملا حظہ ہو - اطلاع ضروری بیعت و تلقین کی اجازت خود بخود قلب میں وارد ہوا کہ میں تم کو تلقین و بیعت دونوں کی اجازت دے دوں چنانچہ