ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
( 22 ) ایف اے کہ امتحان کی کامیابی کے لئے کوئی وظیفہ یا تعویز ایک صاحب نے مانگا تھا - تحریر فرمایا کہ روزانہ یا علیم ( 150 ) بار بعد نماز فجر پڑھ کر دعا کیا کریں - امتحان کے روز اس کی کثرت بلا تعداد رکھیں ( 23 ) - جمادی الاول 34 ئ مقدمہ میں ایک ماخوذ اہلکار پولیس کا جواب - اگر روزانہ ایک بار حزب البحر پڑھ لیا کیجئے تو ان شاء اللہ تعالیٰ نفع ہوگا - ( 24 ) ایک خط کا جواب - آنے کے لئے مجھ سے حکم کیوں لیا جاتا ہے اور آخر خط میں جو بیعت کے لئے آنے کو لکھا ہے اس غرض سے سفر نہ فرمائیں - ( 25 ) ایک کارڈ اپنے برادر زادہ صاحب کے نام متعلق ایک معالمہ کے بر خود دارز از عمرہ بعد دعا کے واضح ہو تمہارے دو کارڈ ساتھ ہی پہنچے جن میں ایک خواب لکھ اتھا - ماشاء اللہ بہت اچھا خواب ہے - ان شاء اللہ تعالیٰ مخالفین مغلوب و ذلیل ہوں گے اور تم تس تعلق والے مظفر و منصور ہوں گے - اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں رکھے - عزیز محمود علی کو پیار - یہاں سب خیریت ہے تم دونوں بھائی ہر نماز کے بعد یا حفیظ یا عزیز 21 بار اول اخر درود شریف ایک بار پڑھ لیا کرو - ( 26 ) ایک صاحب نے لکھا کہ پہلے اچھی اچھی کیفیات طاری ہوتی تھیں - اب بجائے ان کی دنیوی قصہ وغیرہ کی طرف خیال منتشر رہتا ہے - جواب - اس کی طرف اصلا التفات نہ فرمایئے - ایسے تغیرات ہر شخص کو پیش اتے ہیں کام میں لگے رہنے سے تدریجا سب حالتیں درست ہوجاتی ہیں - بڑی بات کام پر عداوت کرنا ہے جس طرح ہو دل سے یا بد دلی سے - ( 27 ) 9 جمادی الاول 34 ھ ( مضمون ) میں ہمیشہ دل رنجیدہ رہتا ہوں کوئی ایسی چیز بتلادیجئے جس سے خوشی حاصل ہو اور دہشت جاتی رہے - جواب - سوتے وقت آیت الکرسی اور قل اعوز برب الفلق و قل اعوذ برب الناس پڑھ کر سورہا کریں اور جب کوئی برا خیال آیا کرے میرا خیال کرلیا کریں ضمیمہ - یہ مخاطب فہیم تھے کہ حقیقت اس تدبیر کی سمجھتے تھے کہ ایک خیال دوسرے خیال کا دافع ہوتا ہے