ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
( 164 ) مضمون - ( 1 ) رخصت چار پانچ روز کی لے کر حاضر ہوسکتا ہوں اور جی بھی بہت چاہتا ہے مگر شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ سیری نہ ہوگی کیونکہ صرف مشکل سے دو یا تین روز قیام رہ سکے گا - جواب - یہ وسوسہ نہیں یہ عقل کہتی ہے - ( 6 ) مگر قلب یہ کہتا ہے کہ یکدم با خدا بودن بہ از ملک سلیمانی - ( جواب ) یہ قلب نہیں کہتا شوق کہتا ہے یعنی قلب میں حیث الشوق کہتا ہے اور عقل کا فتویٰ مقدم ہوتا ے شوق کے فتوے پر مقدم ہی پر عمل کیجئے - ( 165 ) خواب ؟ امشب خادم نے ایک خواب دیکھا جس سے دل کو بہت خوشی حاصل ہوئی وہ یہ ہے کہ میں تھانہ بھون میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوں اور وہاں ایک بڑا میدان ہے اور ایک طرف بڑے اونچے اونچے مکان ہیں اور ہر چار طرف باغ ہے اور مکانوں کی دیواروں پر درخت ہیں اور ان میں لمبے پھل ہیں - اتنے میں حضور کھڑے ہوگئے اور فرمایا کہ جاؤ جنگل ہو آؤ - میں اور ایک آدمی حافظ نام کا ہے دونوں باغ میں چل دیئے ایک جانب باغ ہے اور ایک جانب مکانات ہیں اور گلاب کے درخت کثرت سے ہیں اور پھول بہت ہیں اتنے میں ایک آدمی ملا - اس کے اہتھ میں تالیاں ہیں اب ہم تینوں آدمی اگے کو چلے بہت دور جاکر ایک مکان آیا - اس میں ساتھ کوٹھری ہیں اس آدمی نے پڑھ کر ایک کو کھولا اس سے دریافت کیا کہ یہ کس کی ہے - اس نے کہا یہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے پھر اس نے دوسری کو کھولا اس کو دریافت کیا تو کہا کہ یہ تمہارے حضرت مولانا اشرف علی صاحب کی ہے اور وقت سے یہ دل میں آرہا ہے کہ یہ بہشت ہے اس کے بعد آنکھ کھل گئی - ( تعبیر ) خواب نہایت مبارک ہے اللہ تعالیٰ اس کے برکات ہم کو آپ کککو نصیب فرمادیں - ( 166 ) مضمون - ( 1 ) درود شریف مستغاث میرا ورد ہوا ہرتا ہے مگر جو کچھ اس کی صفت لکھی گئی ہے اس سے بے قسمت کو کچھ بہرہ نہیں ملا - جواب - ثواب سے زیادہ کیا بہرہ ہوتا ہے - ( 2 9 صرف ثواب آخرت کے لئے پڑھتا ہوں اگر کوئی کہے کہ کچھ ذوق و شوق بھی ہو