ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
نہیں آتا غیبت اکثر کرنی ہوتی ہے اور سنی بھی جاتی ہے بے فائدہ گفتگو کرنا جیسے طالب علم میں ہوتا ہے - مرض تشخیص فرما کر علاج بتلادیں - جواب - مراقبہ عقوبت نار روزانہ پندرہ بیس منٹ تک کیا جاوے اور صدور کے تقاضا کے وقت ہمت سے بھی کام لیا جاوے - ( 208 ) مضمون - بہت سے اچھے اچھے حالات لکھ کر یہ لکھا کہ سب ان امور کے ساتھ اس کا بڑا خوف ہے کہ کہیں خدانخواستہ ان باتوں میں کمی واقع نہ ہو جاوے - جواب - یہ خوف بھی مقتضاء ایمان ہے مگر اس کے ساتھ استحضار توکل بھی ضروری ہے مع العزم یعنی یہ نیت رکھے کہ اللہ کی مدد سے ہم اس پر مستقیم رہیں گے اور اگر کمی ہوجاویگ تو پھر تازہ عزم کرلیں گے اور کمی سے استغفار کرلیں گے - مضمون - بعض اوقات یقین درجہ عین الیقین کی حد تک پہنچ جاتا ہے جس سے از بس مسرت ہوتی ہے مگر کبھی اس میں بالکل کمی ہوجاتی ہے جس سے نہایت افسردگی ہوتی ہے - جواب افسردگی بھی علاج ہے بعض باطنی امراض کا کچھ غم نہ کیجئے اور اس میں بھی تقریر مذکور سابق کا لحاٖظ رکھا جاوے - مضمون - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کی روح کی مقدس کو ایصال ثواب کرنا چاہئے یا کیا - جواب - بہت بہتر ہے اور اداءے حق ہے - مضمون - مولوی عبدالحئی صاحب مغفور لکھنوی نے ایکبار فرمایا تھا کہ ایصال ثواب کا مضائقہ نہیں ہے مگر اکثر علماء منع فرماتے ہیں - جواب - یہ ان کی غلطی ہے - مضمون - ایک عورت اپنے خاوند یا باپ کے ساتھ بلا شرکت دوسرے مرد کے نماز پڑھ سکتی ہے یا نہیں - جواب - ہاں بالکل ٹھیک پیچھے کھڑی ہو برابر میں کھڑے نہ و - 28 شعبان 34 ھجری ( 209 ) مضمون حسب ارشاد والا اپنے معمولہ اذکار ادا کیا کرتے ہیں لیکن بوجہ سستی و غفلت آج کل کئی روز تہجد قضا ہوگئی بہت ندامت ہوئی مگر اس ندامت سے کیا فائدہ گیا