ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
جواب - اسی رسالہ سے مناسب حال معلوم ہوگا اور مجھ کو چونکہ حال ہی معلوم نہیں تو مناسب حال کیسے معلوم ہو - 192 - مضمون - احقر العباد خدمت فیض ارشاد میں حاضر ہونے کا شوق کامل رکھتا ہے - امید کہ اجازت مرحمت فرمادیں تاکہ بندہ گل مقصود سے دامن پر کرلیوے عرض گزار فارغ التحصیل مدرسہپ دیوبند - ( جواب ) اگر زکر شغل کیلئے آنا چاہتے ہیں تو رمضان المبارک میں اس کی تعلیم نہیں کیا کرتا ہوں اور اگر محض کسی کسی وقت پاس بیٹھنا اور کوئی کوئی بات سن لینا مقصود ہے تو بشرط تحمل اپنے مصارف کے آنے کی اجازت ہے - ( 193 ) - ایک خط کا جواب - خدا جانے میرے کون سے خط کا حوالہ ہے چونکہ اس کا مضمون بالکل یاد نہیں اس لئے اس خط کا جواب بھی نہیں ہوسکتا وہ خط اس خط کے ہمراہ بھیجنا چاہئے تھا - ( 194 ) - مضمون - سامی نامہ بجواب عریضہ صادر ہوا - جناب عالی نے معاملہ بیعت میں تاخیر کو بہتر فرمایا لہٰذا گزارش ہے کہ اس نیاز مند کو جناب کی ذات سے پوری عقیدت مندی ہے - لہذا اس عاجز کو بھی خدام کی جماعت میں داخل فرمالیں - ( جواب ) میرا پہلا خط ہمراہ بھیج کر لکھنا چاہئے تھا جو کچھ لکھنا تھا - بدوں اس کے کیا جواب دوں شاید مدت بھی زیادہ گزر گئی اس لئے بھی پہلا مضمون یاد نہیں رہا - ( 195 ) - میں نے جن صاحب کے بیعت ہونے کے لئے خدمت مبارکہ میں عرض کیا تھا انہوں نے تعلیم کے موافق اصلاح الرسول پڑھ لی اور اب بیعت کے لئے تھانہ بھون حاضر خدمت ہونا چاہتے ہیں مجھ سے ذکر کیا میں نے مشوہ کے طور پر کہا کہ جانے سے پہلے اجازت منگا لیجئے - بنا بریں یہ عریضہ ان کا بطریق استیذان ارسال خدمت ہے اگر اجازت ہوتو وہ حاضر خدمت ہوکر بیعت سے مشرف ہوں - ( جواب ) - مولانا - السلام علیکم ورحمتہ اللہ - بہتر یہ ہوگا کہ یہاں ہفتہ عشرہ رہیں اور اب قرب رمضان کی وجہ سے اتنی گنجائش نہیں بہتر ہے کہ بعد رمضان مجھ سے وہ مکرر استفسار کریں اور رمضان شریف میں کچھ اپنے اعمال کی اصلاح کرلیں - ( 196 ) - مضمون - جناب پیر روشن ضمیر الخ - چونکہ حضور پر نور کا فرمان ہے کہ ہمیں اعلیٰ حضرت مرشدی سیدی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ ( اگر کوئی حاجت مند تعویز وغیرہ