ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
وقت پھر ہاتھ آتا نہیں - میرا یہ خیال ہے کہ شاید وجہ کژرت معاصی یہ سستی ہوتی ہے لہذا خود بھی توبہ کرتا ہوں حضرت والا سے دعا کا طالب ہوں - جواب - السلام علیکم - ہر سستی کثرت معاصی سے نہیں طبعی بھی تو ہوتی ہے - ( 210 ) مضمون - حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے جس گھر میں کتا ہوتا ہے - وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اگر کوئی شخص مجبورا اپنی جان اور مال کی حفاظت کی غرض سے کتا پالے تو آیا اس کا گھر رحمت کے فرشتوں کے نزول سے محروم رہے گا یا کیا اور آیا کچھ امراض اس قسم کے ہیں کہ جن کو متعدی کہا جاسکتا ہے - جواب - السلام علیکم - اکثر علماء کا یہ قول ہے کہ فرشتہ رحمت کا تو پھر بھی گھر میں نہ آویگا لیکن اس مجبوری کی صورت میں گنہا سے محفوظ رہے گا واللہ اعلم اور امراض کے متعدی ہونے میں اختلاف کثیر ہے اکثر محققین اس پر ہیں کہ بعض امراض متعدی ہوتے ہیں اس طرح نہیں کہ ان کا تعدیہ ضروری اور لازم ہو کہ تخلف ہی نہ ہو بلکہ مثل دیگر اسباب منطونہ کے اگر حق تعالیٰ کو منظور ہوا تو تعدیہ ہوا اور منظور نہ ہوا تو نہ ہوا - ( 211 ) مضمون - جناب کی کتاب دعوت عبدیت اتفاقیہ حقیر کی نظر سے گزری مجھ کو عرصہ سے تلاش تھی کہ کوئی عالم باعمل اور استاد کامل مل جاوے تو کچھ دینی اور روحانی فیض حاصل کروں اکثر صوفی صاحبان سے ملا کہیں کسی کو حسب خواہش نہ پایا جناب کی تحریر نے قلب پر اثر کیا ہے اور دل مشتاق ہے کہ جناب سے بذریعہ تلمز یا بیعت کچھ فیض حاصل کروں لیکن یہ خوف ہے کہ شاید جناب منظور نہ فرمادیں کیونکہ بندہ شیعہ مذہب رکھتا ہے لہٰذا اول بذرہعہ عریضہ ہذا امید وار ہوں کہ امر فرمایا جاوے کہ عرضداشت فدوی کی قابل قبول ہوگی یا نہیں - جواب - واقعی اختلاف مذہب کی حالت میں مناسبت نہیں ہوسکتی اور بدوں مناسبت دینی نفع نہیں ہوسکتا - مضمون - علاوہ ازیں ایک امر دریافت طلب یہ ہے کہ احکام رضاعت میں شافعی