ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
لئے یہاں کے عام لوگوں نے دل نہیں ملتا - بیعت اہلیہ مولانا محمد حسن صاحب امر تسری جناب مولوی محمد حسن صاحب امر تسری کی اہلیہ صاحبہ نے جو لاہور آگئی تھیں آج بیعت کی درخواست کی حضرت والا کو گالبا منجانب اللہ یہ محسوس ہوا کہ ان کو کچھ شبہات ہیں اور ابھی بیعت کا عزم صادق نہیں بیعت کی درخواست پر فرمایا کہ ابھی وقت نہیں پھر بوساطت جناب مولوی صاحب ممدوح ارشاد ہوا کہ ان سے کہئے کہ جو کچھ دریافت کرنا ہے دریافت کر لیں مگر اس طرح کہ آپ سے کہہ دیں اور مجھ تک آواز پہنچے اور پھر جواب سن لیں چنانچہ انہوں نے کئی شبہات ظاہر کئے اور تسکین حاصل کی منجملہ ان کے ایک بات یہ بھی پوچھی کہ میں جو قرآن شریف کی تلاوت کرتی ہوں تو دل نہیں لگتا لیکن جب یہ خیال آتا ہے کہ کوئی دوسرا سن رہا ہوگا - تو پڑھنے کا شوق زیادہ ہوتا ہے حضرت والا نے اس پر ارشاد فرمایا کہ اس طرح سوچ کر پڑھا کیجئے کہ گویا اللہ تعالیٰ کو سنا رہی ہوں - جناب مولوی محمد حسن صاحب کا بیان ہے کہ ان کلمات کو سن کر انہوں نے سینے پر ہاتھ رکھ لیا اور کچھ دیر بالکل خاموش رہیں اور آنکھوں سے انسو جاری ہوگئے ٓ پھر مولوی صاحب موصوف سے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے ک سینہ چیر کر اس میں کوئی چیذ ڈال دی گئی ہے اب مجھ کو کوئی شک و شبہ نہیں ہے - اس کے بعد مکرر درخواست بیعت پیش کی - اب حضرت والا نے بلا تامل بیعت فرمالیا اور جناب مولوی محمد حسن صاحب حضرت والا کے امر تسری تشریف لے جانے کے انتظام کے لئے امر تسری تشریف لے گئے - مولانا خیر محمد صاحب جالندھری کی حضرت تھانوی کی خدمت اقدس میں حاضری آج یعنی بروز پنچ شنبہ جناب مولانا خیر محمد صاحب جالندھری کو جناب مولوی محمد حسن صاحب امر تسری کا وہ اطلاعی کارڈ جس کا ذکر اوپر آچکا ہے دو بجے سہ پہر کو جالندھر میں مل گیا - جناب مولانا خیر محمد صاحب کا بیان ہے کہ میں ایک ضروری کام کے لئے مدرسہ سے مکان جانے والا تھا اس کارڈ کے دیکھتے ہی کچھ ایسی حیرت ہوئی جیسے کہ سکتہ ہوگیا ہو - سوچتا تھا کیا