ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
رمضان شریف دولت خانہ پر رونق افروز ہوں گے یا کسی جگہ تشریف لے جانے کارادہ فرماتے ہیں - دعاء عافیت دارین فرمادیں ضمیمہ یہ صاحب ایک مرتبہ خود ہی بلا ملے اس مضمون کا پرچہ دے کر چلے گئے تھے کہ بخلاف اور دفعہ کی حاضریوں کے اب کی دفعہ بجائے انشراح اور برکت سے فاسد خیالات کا اثر آپ کی صحبت میں پاتا ہوں جس سے انہوں نے کچھ نتیجہ بھی نکالا تھا جو یاد نہیں رہا - اب پے درپے خطوط آرہے ہیں کہ سخت پریشانی میں مبتلا ہوں دین اور دنیا برباد ہوگئے پچھلے خطوط میں تجدید بیعت کی بھی درخواست تھی اس موقعہ پر حضرت کا ایک مفوظ یاد آتا ہے کہ شیخ کے قلب کو ہرگز مکدر نہ کرے اگر اس کو چھوڑنا ہی ہوتو بلا اطلاع کے چھوڑ دے لیکن مکدر ہرگز نہ کرے ورنہ دینی ضرر تو نہیں لیکن دنیاوی زندگی اس کی بالکل تلخ ہوجاوے گی - تادم نزع اس کو چین نصیب نہیں ہوسکتا جس کو یقین نہ ہو وہ آزما کر دیکھ لے اور ایک طرح دین کا بھی نقصان ہوسکتا ہے - وہ یہ ذوق و شوق جاتا رہتا ہے اگر ہمت کرے اور طبیعت پر جبر کرے تو دینیا عمال میں کچھ فرق نہیں آتا لیکن وہ جو ایک قسم کی توفیق و تائید تھی وہ جاتی رہتی ہے - اگر ہمت سے کام لے تو اب بھی قادر ہوسکتا ہے اور اہمت نہ کی تو دینی اعمال کی توفیق بھی نہ رہے گی - اس اعتبار سے شیخ کے مکدر کرنے میں دینی نقصان بالواسطہ بھی ہوسکتا ہے گو بلا واسطہ دینی نقصان نہیں ہوتا چنانچہ دو واقعے اس احقر کے علم میں ہیں ایک تو انہیں صاحب کا اور ایک صاحب ہیں دونوں مصیبت میں مبتلا ہیں اور رجوع کے فکر میں ہیں - دوسرے صاحب کے خط آنے پر خود حضرت نے فرمایا کہ میرا تو پہلے ہی گمان تھا کہ ایک بے حسد شخص سے حسد کرنا رنگ لاوےگا سو دیکھئے خط آیا ہے سخت پریشان ہیں - چوں نمودی تو حسد بر بے حسد زان حسد دل را سیاہی ہار سد احقر حق تعالیٰ سے اپنے لئے اور سب پیر بھائیوں کے لئے اس سے پناہ چاہتا ہے - جواب - چونکہ پہلے خطوط کے مضامین یاد نہیں اگر سب خطوط سابقہ بھیج دیں اور آگے پیچھے معلوم ہونے واسطے ان پر نمبر بھی ڈال دیں تو جواب دیا جاوے اسی وقت اس کارڈ کا مضمون بھی دربارہ لکھنے سے جواب مل سکتا ہے - ( 175 ) مضمون - مناجات مقبول کی روزانہ ایک منزل پڑھنے کی جازت چاہتا ہوں -