ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم بعد الحمد والصلٰوۃ متعدد روایات سے معلوم ہوا کہ عام طالبین محی السنتۃ حکیم الامت مجدد المتہ حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی صاحب دام ظہلم العالیٰ کے ملفوظات کو اپنے لئے زیادہ نافع سمجھتے ہیں چونکہ حضرت حکیم الامت ظلہم العالیٰ کے اکثر مکتوبات بھی ملفوظات کے ہم رنگ ہوتے ہیں - اس لئے مناسب معلوم ہوا کہ ایسے مکتوبات کو بھی منضبط کر لیا جائے جو کہ اب تک ضبط نہ کئے گئے ہوں صرف - بعض مکتوبات جن کی خاص اور ممتاز شان حسن العزیز میں شائع ہوئے تھے - چنانچہ 1355 ھ کے ختم پر ایسے مکتوبات کے ضبط کا بھی کام شروع کردیا اور الرقیم الجیلی کے لقب سے اس کو ملقب کیا گیا - اللہ تعالیٰ اہل طریق کے لئے نافع اور جامع کے لئے ذخیرہ آخرت فرماویں - آمین - کتبہ الاحقر جلیل احمد عفی عنہ علی گڑھی ضابطہ ملفوظات القول الجلیل