ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
صاحب کرلیں - سورۃ لقمان کے دوسرے میں یہ آیت بینی انھا ان تک مثقال الی قولہ تعالیٰ لطیف خبیر بوقت فرصت اول دو رکعت نماز نفل پڑھ کر اس کو ( 119 ) بار مع اول و اخر درود شریف 11 بار بتصور وجدان ان مفقود ایک ہفتہ تک پڑھیں اور دعا کریں - تدابیر سے بھی کام لیں میں بھی دعا کرتا ہوں - 18 رجب المرجب 34 ھ ( 99 ) مضمون - حال - معمول بفضل خدا جاری ہے - تین چار روز سے سخت انقباض ہوگیا ہے اور قلب پر ایک بہت وزن آگیا ہے ایسا معمول ہوتا ہے اور بی چینی سی معلوم ہوتی ہے اور کسی چیز میں دل نہیں لگتا کبھی کبھی قلب میں عادت سے زیادہ حرکت معلوم ہوتی ہے - جواب - قبض و بسط لوازم سلوک سے ہین اور ہر ایک میں خاص مصالح ہیں - بعض منافع قبض کے منافع بسط سے بھی زیادہ ہیں جو کہ بعد تجربہ کے خود بھی سالک کی سمجھ میں آ جاتے ہیں - کام کئے جائے ان شاء اللہ تعالیٰ سب احوال دلخوارہ ہوجاویں گے - ضرب وجہر میں اگر زیادتی ہوگئی ہو تو تخفیف فرمادیجئے - اگر زیادہ کام ہونے سے خستگی ہو کام برائے چندے کم کردیجئے اگر کھانا اور سونے میں کمی کردی ہوتو اس میں توسع کیجئے کوئی چیز مفرح قلب و مرطب دماغ و مقوی اعضاء رئیسہ استعمال میں رکھئے - 19 رجب المرجب 34 ھ ( 100 ) ایک خط کا جواب - چونکہ خط میں آپ نے کئی باتیں پوچھی ہیں تو بدوں اس کے کہ سب سوالوں کا اعادہ کروں جواب ہو نہیں سکتا اگر ایک ہی سوال ہوتا تو لا یانعم سے ہو سکتا تھا اور کارڈ میں اتنی گنجائش کہاں کہ سب سوالوں کا اعادہ کر کے جواب لکھوں لہذا ایسے جوابوں کے لئے لفافہ آنا چاہئے تھا - 20 رجب المرجب 34 ہجری ( 101 ) خلاصہ خط ( حال ) اگلے عریضہ میں انقباض کا حال لکھا تھا - بفضلہ تعالیٰ حضور کی دعا ہے اب بہت تخفیف معموم ہوتی ہے اب تک تھوڑا سا انقباض باقی ہے -