ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ایک جواب شخص بیٹھے ہوئے ہیں اور مجھ سے کہتے ہیں کہ تم ہارے ساتھ چلو اتنے میں دو عورتیں آئیں اور کہا کہ ہم کو لے چلو چنانچہ وہ صاحب ان دونوں عورتوں کو اس کھٹولے میں بٹھلا کر اوپر کو لے گئے اور نظر سے غائب ہوگئے تھوڑی دیر بعد ان کو لے آئے میرے دریافت کرنے پر ان دونوں عورتوں نے بتیا کہ ہم اپنے لڑکے کی شادی کرنے گئے تھے مگر ہوئی نہیں اس کے بعد اس جوان نے مجھ سے کہا کہ اب تم چلو اور میں اس وقت وضو کر رہی تھی یا نماز پڑھ رہی تھی کہ میری آنکھ کھل گئی اور ان دونوں کو میں پہنچانتی نہیں نہ ان کو کبھی دیکھا یہ خواب خاکسار نے اپنی لڑکی کے انتقال کے بعد دیکھا - ایک ماہ ہوا جب دیکھا تھا بعض مجبوریوں سے اب تک خدمت شریف میں عرض نہ کرسکی - جواب - شادی لے لائق ہونا لڑکے کا قرینہ اور اشارہ ہے بالغ اولاد کی طرف جو جوانی میں مرجائے اس پر بھی والدہ کو اجر ملتا ہے مگر چونکہ ابھی اس کا ہی معاملہ مکمل نہیں ہوا ہے اس لئے اتنا اجر نہیں ملتا جتنا نا بالغ کے مرنے پر - اللہ تعالیٰ نے بچی کے انتقال پر بشارت و تسلی دی ہے کہ اس کا اجر زیادہ ہے اور وہ جواب فرشتہ ہیں - واللہ اعلم - بحمد اللہ