ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حامدا و مصلیا
التماس آشفتہ حال
1357 ھ
رازے کہ بر خلق نہفتیم و نلتقیم با دوست بگوئیم کہ او محرم راز ست
اے مجلسیاں ! سوز دل حافط مسکین از شمع پیر سید کہ در سوذ و گدازست
مجھ میں آشفتہ حالی اور بیقراری کیوں ؟ سینے مین سوزش جگر میں ٹیس اور دل میں
بیتابی واضطراب کس سبب سے ہے ؟ خود میری سمجھ میں نہیں آتا - کیا بتاؤں - کیا جواب
دوں - ہر غیر کی صحبت سے پریشانی پیدا ہوجاتی ہے - کسی دوسرے کے ذکر سے طبیعت
گھبرانے لگتی ہے - ہر وقت یہی تمنا کہ اس کے پاس بیٹھو جو اپنے ساقی کا ذکر کرتا ہو - ہر لمحہ
یہی آرزو کہ اپنے ہم مشرب رندوں کے سوا دوسروں سے بات بھی نہ کروں - اس بزم میں
حاضر رہو جہاں اپنا ساقی قاسی گرمی کرتا ہو - سر میں یہی سودا کہ ہر وقت اپنے ہی ساتھی کا
تذکرہ ہو - آنکھیں ڈھونٹی ہیں تو میخانہ امدادیہ کے انوار و برکات کو نظروں کو تجسس ہے تو