ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بقیہ سوال - میرا سوائے آپ کے کوئی ٹھکانہ نہیں ہے - اگر درگاہ اشرفی سے زاندہ بھی جاؤں تو اس در کونہ چھوڑوں گا جوتیاں کھانے کو سر حاضر ہے لیکن مجھے ڈوبنے مت دیں میری تعلیم فرمائیں - جواب - بدوں تمیز کے تعلیم کے درخواست سے بھی تکلیف دو گے - بقیہ سوال حاضری خدمت اقدس کی اجازت عطا فرمائیں - جواب - کس غرض سے آنا چاہتے ہو وہ غرض لکھتے تو جواب دیتا - پھر دوسرا خط آیا - سوال ( 24 ) حضور نے تعلیم فرمائی ہے کہ تمیز سیکھنے کا طریقہ کسی عاقل سے پوچھو سو عرض اس نالائق کی یہ ہے کہ اہل اللہ کے ہاں سے زیادہ آداب اور تمیز کسی دوسری جگہ نہیں ہے اور حضور حکیم الامت اور اہل اللہ ہیں آپ کے دربار کی جبیں سائی چھوڑ کر کہاں جاؤں اور کس سے پوچھوں اور یہ مخدوم کی جوتیوں کے صدقے ہی میں ملے گی - جواب - مگر مجھ سے پوچھا کہاں ؟ بقیہ سوال نیز حاضری کی غایت دریافت فرمائی ہے اب لئے اس غایت بھی یہی ہے کہ تمیز سیکھ کر تعلیم حاصل کروں اس لئے استدعا خدمت عالی میں کہ مخدوم اب اس غایت کے لئے ہی حاضری کی اجازت عطا فرمادیں - جواب - حاضری سے تمیز کس طرح آئے گی اور کتنے دنوں کی حاضری کو اس مقصود کے لئے کافی سمجھتے ہو - سوال ( 25 ) کیا آپ ازراہ کرم مطلع فرمائیں گے کہ شیخ محی الدین ابن عربی نے تنزلات خمسہ یا مراقب ستہ کا ذکر با لتفضیل فتوحات مکیہ میں یا اپنے کسی اور رسالہ میں جو مل سکتا ہو کس جگہ کیا ہے ؟ جواب - مجھ کو معلوم نہیں - نہ میری نظر ہے کتابوں پر - بقیہ سوال - آپ نے اپنے ایک رسالہ تعلیم الدین میں بالا جمال اس کا ذکر فرمایا ہے جس سے بات سمجھ میں آجاتی ہے مگر میں اس مسئلہ میں ابن عربی کا بیان چاہتا ہوں