ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
زیارت سے آسودگی نہیں ہوئی تھی یا ان کو حضرت والا کی کوئی تقریر یا قریب حاضر ہوئے کا موقع نہیں ملا تھا یہ معلوم کر کے اب حضرت والا کے واپس تشریف لے جانے میں صرف ایک ہتفہ باقی ہے مجسد خواص میں روزانہ حاضر ہوتے اور قریب پہنچنے کی کوشش کرنے لگے - ان اصحاب کے ذوق و شوق کا عجیب عالم تھا ب مجسد خواص میں پہلے سے زیادہ مجلس عام کا منظر قابل دید تھا - عصر کے بعد مغرب تک تل رکھنے کی جگہ نہیں ملتی تھی - عصر سے پہلے پہلے لوگ آجاتے تھے اور حجرے کے قریب جہاں حضرت والا رونق افروز ہوتے جگہ گھیر کر بیٹھ جاتے تھے - یہاں تک کہ نماز میں صفوں کا سیدھا ہونا یا صف میں شامل ہونا مشکل ہوجاتا تھا - حضرت والا کے قلب مبارک پر بھی ان کے ذوق و شوق ان کی محبت و عقیدت اور ان کے جذبات کا پورا اثر تھا - اور اب مجلس کا رنگ بھی جدا تھا - انوار کا ہجوم تھا - فیوض و برکات کی کثرت تھی - حقیقت و معرفت کا میخانہ کھلا ہوا تھا اور مجمع بقدر ذوق سیراب ہو رہا تھا - چند دعوتیں خدام اور مخلصین کو جب معلوم ہوا کہ حضرت والا لکھنؤ میں زیادہ قیم نہیں فرماسکتے تو انہوں نے حضرت والا سے درخواست کی کہ ایک ایک وقت ماحضر پیش کرنے کی اجازت عطا ہو کانپور جانے سے پہلے جناب حاجی حقداد خانصاحب اور مولوی عبد الحمید صاحب پنشنر تحصلیدار نیز محمد حبیب صاحب الٰہ آبادی نے منظور حاصل کرنے کے بعد کھانا پکوا کر قیام گاہ پر بھیج دیا تھا - اس سے پہلے ایک مرتبہ جناب حاجی حقداد خان صاحب نے تمام خدام اور مخلصین کی جن کو کچھ بھی حضرت والا سے تعلق تھا دعوت کی تھی اور بہت کچھ برکتیں لوٹی تھیں - آخر میں اس خادم نے بھی اس سعادت حاصل کرنے کی درخواست پیش کی اور یہ عرض کیا کہ حضور والا اس کی بھی منظوری عطا فرمائیں کہ گھر میں جو چیزیں پسند اور منتخب فرمائیں اور جو مقدار مقرر کریں اسی کے مطابق کل سامان حاضر کردیا جائے خود ہی انتظام کریں خود ہی پکوانے کی تکلیف گوارا فرمائیں اور خود ہی جس طرح چاہیں استعمال میں لائیں - حضرت والا کو اس تجویز سے بے حد مسرت ہوئی اور نہایت خوشی سے اس تجویز کو