ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
کہ میں اس شخص سےا چھا ہوں چونکہ وہ اس برے فعل میں مشغول ہے اور میں نہیں احقر کی یہ حالت کیسی ہے ؟ ارشاد ممنون فرمادیں - جواب - یہ خیال کہ میں اس سے اچھا ہوں کبر ہے اس کا علاج یہ ہے کہ اس وقت قصدا اس کا ستحضار کرے کہ گویہ خاص فعل اس شخص کابرا ہے لیکن ممکن ہے کہ اس کے دوسرے افعال واحوال جن کا مجھ کو علم نہیں ایسے ہوں جن کی وجہ سے یہ فاعل عند اللہ مجھ سے اچھا ہو تو اس استحضار سے کبر نہ رہے گا پھر اس کی غیر مشروع حالت سے نفرت مذموم نہ ہوگی - سوال ( 20 ) میں نے اس پرچہ میں اپنے مرض کو ظاہر کیا جو میرے بد خیالات خوبصورت لونڈوں پر جاتے ہیں اب گزارش ہے کہ آپ حضرت مجھے اس مرض کا علاج عنایت فرمادیں - جواب - داعیہ کو مرض سمجھتے ہو یا اس پر جو فعل مرتب ہو وہ مرض ہے ؟ پھر دوسرا خط آیا - سوال ( 21 ) میرا جو خوبصورت لونڈوں پر بد خیالی کی خواہش ہوتی ہے یعنی داعیہ کو میں مرض سمجھتا ہوں - جواب - اگرچہ اس پر عمل نہ ہو نہ عمل کا ارادہ ہو اگر یہی عموم مراد ہے تو اس کی کیا دلیل ہے ؟ سوال ( 22 ) میں ایک جاہل نو مسلم سن رسیدہ ہوں اور آپ کا مرید ہونا چاہتا ہوں تاکہ تعلق مع اللہ حاصل ہو - جواب - کیا بدوں مرید ہوئے تعلق مع اللی حاصل نہیں ہوتا ؟ سوال ( 23 9 مخدوم کو اس نالائق نے لمبے لمبے خطوط لکھ کر تکلیف پہنچائی جس سے حضور کو میری طرف سے انقباض ہوا - کوئی بھی اب تک ایسا خط میں نے نہیں ڈالا جس میں میرے سے کوئی تکلیف حضور کو نہ پہنچی ہو اس لئے حضور سے خدا کے واسطے یہ عرض ہے کہ میری ان تکالیف دہی کو معاف فرمادیں اور یہ میری بدتمیزی اور بد طینت کی وجہ سے ہوئیں - جواب - تو تمیز سیکھو اس کے بعد خط و کتاب کرو اگر تمیز سیکھنے کا طریقہ معلوم نہ ہو کسی عاقل سے ہوچھو -