ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سوال ( 7 ) دیگر عرض یہ ہے کہ پانولی گادر سے ایک حافظ صاحب جو قریب ستر سال کی عمر کے ہیں ان کا خط آیا ہے کہ ان کا ارادہ جناب والا سے بیعت ہونے کا ہے - لیکن چونکہ وہ اردو لکھ نہیں سکتے - اس لئے مجھے جناب والا کے اوپر ان کی بیعت کی درخواست عرض کرنے کو فرمایا ہے - ان کا نام موسیٰ ہے جناب والا جو جواب ارشاد فرمادیں گے اس کی اطلاع ان کو کردوں گا - جواب - اس کا یہ طریقہ ہے کہ وہ خود جو زبان جانتے ہیں - اس میں خط لکھیں اور کسی سمجھدار معتمدار دوران سے اردو میں ترجمہ کرکر خود بھجیں میں مناسب جواب دوں گا - سوال ( 8 ) ولی سے لر کر جناب رسول اکرم تک جو 14 درجے ہیں یعنی ولی سے اوپر کون ؟ اور عارف کے اوپر کون ؟ اور مجدد کے اوپر کس کا درجہ ؟ اس طرح کے جو 14 درجے ہیں تحریر فرمادیں - جواب - تم کو کسی کے درجوں سے کیا بحث ! اپنا درجہ سمجھو کی کیا ہے ؟ وہ بتلاتا ہوں وہ درجہ فضول گوئی ہے اس کا علاج کرو - سوال ( 9 ) احقر کی دلی تمنا یہ ہے کہ اگر حضرت اجازت عنایت فرمادیں تو تعطیل عید میں خدمت میں حاضر ہو کر حضرت کی زیارت اور ارشادات سے مستفیض ہو اور اگر ارشادات نہ ہوں تو محض زیارت بابرکت سے مستفیض ہو کر تسلی حاصل کرے - جواب - زیارت کی کیا غایت ہے اور اگر کوئی غایت مقصود نہ ہو تو آنے کی اجازت ہے بشرطیکہ مضاطبت و مکاتبت نہ ہو - سوال ( 10 ) پرسوں ہفتہ کے روز ایک جوابی تار جناب کی خدمت میں ارسال کیا مگر اس کے جواب بھی سے بدقسمتی سے محروم ہوں - جواب - اپنے ہاتھوں محروم ہو یہ بھی سوچا کہ جواب میں جو پیسے خرچ ہوں گے وہ کسی کے ذمہ ہیں - سوال ( 11 ) قدرت تو ہے ( یعنی ترک معاصی پر جس کا ذکر اس سے قبل لکھا گیا تھا ) لیکن ایسی ہے جیسے قدرت ہے ہی نہیں -