ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم سوال ( 1 ) ایک دیوبندی مولوی صاحب یہاں مدرسہ میں ہیں ان کو حضرت والا سے بھی عقیدت ہے مگر فلاں مولوی صاحب ان کے بہت دلدادہ عاشق ہیں - اگرچہ جولا ہے ہیں مگر علمی ادراک ان کا بہت اچھا ہے - اگر حضور والا حکم دیں تو میں بخاری شریف ان سے پڑھ لیا کروں ورنہ صرف خود مطالعہ کرلیا کروں - جواب - بہتر ہے بشرطیکہ احادیث سے تحریک حاضرہ کے مشائل مستنبط نہ کریں - سوال ( 2 ) احقر جب نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو ان میں مختلف خیالات و توھمات آتے ہیں جس کی وجہ سے نماز میں خلل آجاتا ہے لہذا اگر یہ برا ہوتو اس کے دفعیہ کے لئے کوئی تدبیر و دعا عنایت فرمادیں - جواب - یہ کہاں لکھا ہے کہ غیر اختیاری خیالات سے نماز میں خلل آجاتا ہے - سوال ( 3 ) حضور کی تصنیف قصد السبیل میں عام مشغول کا جو دستور العمل مرقوم ہے بندۃ کمترین اس عمل کی تعلیم اور اجازت چاہتا ہے - جواب - کس مقصود کے لئے ؟ دوسرا خط ( 4 ) حضور اس عمل سے مقصود تو رضا حق ہی ہے اور امید یہ ہی ہے کہ اس عمل کی تاثیر حصول رضاء حق کی زیادتی اطاعت اور محبت میں معین اور مددگار ہو - جواب - معین کی ضرورت تو اصل تدبیر کے بعد ہوتی ہے وہ اصل تدبیر کیا ہے ؟ اور آپ نے اس کا کیا اہتمام کیا ؟ سوال ( 5 ) میرا دل خدا کی یاد سے غافل ہے کوئی تدبیر بتادیں کہ دل زاکر ہوجائے ! جواب - اختیارا یا اخطرارا اور کیا ہر غلفت معصیت ہے ؟ اور کیا غیر معصیت کا علاج بھی ضروری ہے ؟ سوال ( 6 ) برائے مہربانی و کرم گستری اس ناکارہ کو بیعت فرمالیجئے - جواب - کیا ترتیب اصلاح میں یہ سب سے مقدم ہے ؟