ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
دے گا کسی دوسرے کو تصدیعہ نہ دے گا شاید ہے کہ مخلوقات الٰہی رسومات قبیح سے تائب ہوں - جواب - اولا تو مجھ کو اتنی فرصت نہیں دوسرے اتوار کو دہلی میں وعظ کہہ کر پیر منگل تک دوسرا وعظ نہیں کہ سکتا دماغ متحمل نہیں ہوتا اور بدھ جمعرات تک گنجائش نہیں - دوسری ایک وعظ سے رسوم قبیحہ دل سے نہیں نکل سکتیں بلکہ میری کتاب اصلاح الرسوم کا مطالعہ یا سنانا زیادہ مفید ہوسکتا ہے - 9 شعبان المعظم 1334 ہجری ( 138 ) مضمون - باقی حال زبانی بوقت ملاقات ( بتقریب تشریف آوری دہلی ) عرض کردوں گا - جواب - دہلی میں زبانی کہنے سننے کا موقع نہ ملے گا - اس بھروسہ میں نہ رہیں - ( 139 ) مضمون - اس خط میں بغرض وعظ نہایت اصرار کے ساتھ بلوایا گیا تھا - پیشتر بھی کئی خط طلبی کے آچکے تھے - جواب - جب تحریر سے آپ لوگ نہیں سمجھ سکتے تو تحریری جواب بیکار ہے - بس یا تو پہلے جوابوں پر کفایت کریں یا یہاں آکر اپنی آنکھ سے یہاں کے حالات دیکھ جاویں - ضمیمہ - دوسرے دن پھر طلبی کا پہنچا اس پر تحریر فرمایا کہ اگر مجھ کو سچا سمجھتے ہوتو یقین کرلو مجھ کو فرصت نہیں اور کسی عالم کو بلانے سے بھی تو کامم ہوسکتا ہے سب کام ایک ہی شخص تو نہیں کرسکتا اور اگر مجھ کو سچا سمجھتے تو جھوٹے آدمی سے ہدایت ہی کیا ہوگی - خواہ مواہ کارڈ خراب کر رہے ہو - ( 140 ) مضمون - اخیر رمضان میں حاضری کا ارادہ تھا مگر اب یہ خیال آتا ہے کہ شاید امسال رمضان میں حالت مخدوش ہوجاوے اور حاضری سے محروم رہ جاؤں اس لئے قبل از رمضان مدرسہ کی تعطیل میں ہی قدم بوسی حاصل کروں سو آپ احقر کے دینی مفاد پر ںطر اندازی فرما کر ایما ء فرمایئے کہ یہ ناکارہ اب حاضر ہو یا رمضان میں - جواب - جب تک پورے حالات کسی کے معلوم نہ ہوں اس کے دینی مفاد پر نظر اندازی کی کیا سبیل ہے اور ظاہر ہے کہ مجھ کو آپ کے پورے حالات معلوم نہیں - ( 141 ) ایک صاحب بہت بہت خط لمبے بھیجا کرتے ہیں - دو تین مرتبہ تو جواب دے دیا اخیر