ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
علی صاحب نے چلتی ہوئی مشین اور کار خانہ دکھایا اور پانی پیش کیا اس کے بعد ڈاکٹر صاحب کی کوٹھی پر تشریف لے آئے کھانا تناول فرمانے کے بعد چڑیا گھر کے قریب ایک غیر معروف مسجد میں نمز جمعہ پڑھی باہر آنے والے حضرات اور اہل لاہور جن کو حضرت والا کی خدمت میں بار یابی کا شرف حاصل نہیں ہوا تھا اس کے منتظر ھے کہ جمعہ کی نماز میں حضرت والا ضرور کسی مسجد میں تشریف لائیں گے زیارت ہوجائے گی - مگر حضرت والا نے تو ایسی مسجد کو منتخب فرمایا جہان ان اصحاب کو گمان بھی نہیں ہوسکتا تھا - مولانا محمد حسن صاحب امر تسی اور حکیم عبد الخالق صاحب کی آمد جناب مولوی محمد حسن امر تسری نماز جمعہ کے بعد تشریف لے آئے - اسی روز جناب حکیم عبد الخالق صاحب امر تسری بھی بھی جو حضرت والا کے مجاز طریقت ہیں حاضر ہو کر شرف زیارت حاصل کیا - اور قریب قریب تا قیام حضرت والا امر تسری سے روانہ لاہور آتے اور واپس چلے جاتے تھے - محمد شفیع صاحب جو ڈاکٹر صاحب کے دانت بنانے کے کار خانہ میں ملازم ہیں اور جنہوں نے حضرت والا کے دانت بنانے میں نہایت اہتمام و کوشش اور محبت و خلوص سے کام کیا تھا محض محبت کے اقتضاء سے حضرت والا اور ہمراہیان حضرت کی دعوت کے لئے اصرار کر رہے تھے - حضرت والا نے منظور فرمایا اور وہ ڈاکٹر صاحب کی کوٹھی پر کھانا تیار کرا کر لے ائے - جو نہایت ذوق سے کھایا گیا - مخلصین کی آمد دیوبند اور سہارنپور لے طلباء کے خطوط نے پنجاب اور پشاور کے اکثر اضلاع میں حضرت والا کے لاہور تشریف لانے کی خبر کو مشتہر کردیا تھا اس لئے چاروں طرف سے حضرت والا کے خدام بے تاہانہ پہنچ گئے - جن میں سے بعض حضرات کے اسماء یہ ہیں - خواجہ محمد صادق صاحب شال مرچنٹ اور حکیم محمد علی صاحب امر تسری سے بشیر محمد صاحب