ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
جواب : - ا؛حمد للہ حال : - اب اس کہنے پر مجبور ہوں کہ حضرت والا نے جو تعبیر خواب فرمائی دیدہ فرمائی ایک صاحب سے ظاہری اور ایک صاحب سے باطنی نفع کی توقع و طمع ہوگئی تھی اب عاجز نے بالکل طمع و توقع دیگر حضرات صالحین سے بجز ذات اقدس حضرت والا کے قطع کردی ہے - جواب : - بارک اللہ علاوہ مصلھ کے دیگر حضرات صالحین سے گونہ محبت رکھنا بھی ضروری ہے حال : - ویسے دیگر حضرات صالحین سے گونہ محبت رکھتا ہوں - جواب : - ضروری ہے - خوف الہٰی بھی رحمت ہے حال : - دیگر حال یہ ہے کہ جب حضرت والا کسی پر توجہ فرماتے ہیں تو بندہ کو بہت خوف طاری ہوتا ہے اور ہمہ تن حضرت حق تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں - جواب : - تو خوف بھی رحمت ہوگیا - حال : - دل میں خیال ہوتا ہے اور دعا کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ حضرت شیخ کے تکدر سے بچا دیں پھر منجانب حق خیال آتا ہے کہ مد ڈرو تمہیں کوئی کچھ نہیں کہتا - جواب : بشارت مبارک ہے - طبعی سکون کے ساتھ عقلی خوف بھی ضروری ہے حال : - جب تلاوت قرآن کرتا ہوں یا حضرت والا نماز میں کلام اللہ پڑھتے ہیں تو مضمون وعید پر خوف آتا ہے تو معا حضرت والا کی طرف توجہ ہوتی ہے کہ فرماتے ہیں ڈرو نہیں یہ مضمون فساق و کفار کے لئے ہے پھر سکون ہوجاتا ہے - جواب : سکون طبعی راحت ہے مگر خوف عقلی یعنی احتمال گو ضعیف ہو ضروری ہے - حال : - حضرت ! احقر کے لئے دعا فرماویں کہ جہنم سے نجات ہو اور جنت میں صلحا ء کی