ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
( 67 ) مضمون - 32 جمادی الاول 34ھ - درخواست اجازت اعمال قرآنی و درخواست دروس شریف بغرج حصول زیارت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم - جواب - دونوں درخواستوں کا جواب زبانی سمجھ میں آسکتا ہے تحریر سے سمجھ میں نہ آویگا مگر اس وقت مجملا تنا سمجھ یں کہ دونوں امر غیر ضروری ہیں - ( 68 ) مضمون - بروز واپسی جلسہ سہارنپور بغرج بیعت حاضر خدمت بابرکت ہوا تھا لیکن حضور نے حالت طالب علمی میں مناسب نہ سمجھا واللہ مجھے بجائے مایوسی کے فرحت اور خوشی حاصل ہوئی اور عقیت مندی زیادہ ہوئی اس لئے کہ حکیم کی رائے اور تجویز سے علاج مفید اور مناسب ہوتا ہے چند احباب نے حضور کی خدمت اقدس میں سلام عرض کرنے کو کہا تھا لیکن بموجب اس تعلیم ضوابط کے کہ آنجناب نے وعظ میں ارشاد فرمائے تھے میں عرض نہ کرسکا - جواب - آپ کی خوش فہمی اور سعادت مندی سے بہت دل خوش ہوا - تحصیل علم اور اصلاح عمل میں لگے رہئے اور ضروری بات مجھ سے پوچھی جاوے گی ان شاء اللہ تعالیٰ جواب میں دریغ نہ ہوگا - ( 69 ) مضمون - ( مضمون جواب الجواب کا ہے - 12 9 آپ کے شرائط مرقومہ معلوم ہوئے نمبر 1 پار سال مدرسہ عبد الرب سے فارغ البالی ہوگئی ہے - نمبر 2 بندہ دو مہنیہ خدمت میں قیام کرے گا - نمبر 3 خود و نوش کا اپنی طرف سے انتظام کرے گا - نمبر 4 میں بیعت کا اصرار نہ کروں گا - نمبر 5 اخلاق کی ہی اصلاح مقصود ہے نمبر 6 کرنے کے بعد حاضر ہونے کا ارادہ ہے - جواب - آپ کی صفائی سے بہت دل خوش ہوا جب چاہیں آجاویں اور آتے ہی یہ کارڈ دکھلادیں اور آپ کے جس کارڈ کا یہ جواب ہے اس کا مضمون بھی زبانی فورا کہہ دیں - ( 70 ) ایک صاحب بہشتی زیور کے حصے منگوائے تحریر فرمایا کہ میں تجارت کتب نہیں کرتا اس لئے تعمیل حکم سے معذور ہوں - ( 71 ) ایک حکیم صاحب کی نسبت جو تھانہ بھون میں مقیم ہیں ایک صاحب نے ان کی طرف بغرض علاج رجور کرنے کے لئے حضرت سے مشورہ لیا تحریر فرمایا ان کی نیک