ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
جواب - اللہ ورسول کی اجازت کے بعد کسی کے اجازت کی حاجت نہیں - 18 شعبان 1334 ھ ( 176 ) مضمون - والا نامہ شرف صدور لایا حضور کے ارشادات سے جواب حسب ذیل معروض ہیں - خادم علم اردو جانتا ہے بفضلہ تعالیٰ دماغ اچھا ہے - ضعف وغیرہ کی شکایت نہیں امید کہ حضور اپنے خادموں میں شریک فرمائیں گے - جواب - بیعت میں جلدی مناسب نہیں - کام شروع کر کے اطلاع دی جاوے - مضمون -اور بوقت تہجد 12 تسبیح پڑھنے کی اجازت سے سرفراز فرمادیں گے - جواب - خود طالب کو حق نہیں کہ اپنے لئے کوئی خاص شغل تجویز کرے - یہ معلم کی رائے پر ہے - ( 177 ) مضمون - نوازش نامہ فیض شماامہ بجواب عریضہ نیاز مشعر و تشفی حالت قبض کے ردود ہوا - سر فراز فرمایا - حضور عالی جس روز نیاز نامہ ارسال خدمت عالی کیا تھا اسی روز شب کے وقت حالت بیقرارری واخطراب میں بیٹھا تھا کبھی وحشت متقاضی تھی کہ کپڑے بھاڑ کر جنگل کو نکل جا اور کبھی یہ منصوبہ تھا کہ اس ملک ہی کو چھوڑ دے شاید یہ زمین تیرے لئے بہتر نہ ہو اسی حالت میں دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ استغفار کیوں نہیں پڑھتا - اسی وقت استغفار شروع کر دی - تین روز میں بالکل حالت درست وگئی اسی عرصہ میں جواب نیاز نامہ کا حضور کے یاں سے پہنچ گیا - بالکل تسلی ہوگئی - غرضیکہ اس وقت گزشتہ حالت سے بدر جہا بہتر معلوم ہوتی ہے - ذوق و شوق بھی از حد ہے - خدا وند کریم حضور کے صدقہ کے اس حالت کو قائم رکھے - جواب - خدا تعالیٰ کا شکر ہے - درد از یارست ودر ماں نیز ہم دل فدائے اوشد وجاں نیز ہم کام میں لگے رہئے میں دعا میں مشغول ہوں - ( 178 ) مضمون - ایک ہندو نے طریقہ ادائے زکوٰۃ ورد اسم یا عزیز بغرض حصول عزت و وقعت نزد حکام ذریعہ خط دریافت کیا - جواب - جناب من - بعد ما وجب آنکہ اس کی زکوٰہ کی ضرورت نہیں یہ طریقہ عاملوں کا ہے میں عامل نہیں - بدوں زکٰوۃ کے بھی امید برکت کی ہے جس قدر آپ نے لکھا