ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ہمارے مولوی صاحب اپنے ذوق و شوق میں سر شار وبیخود - امر تسر اور لاہور کے درمیان ملفوظات کا سلسلہ امت تسر لاہور تل ریل میں حضرت والا کے ملفوظات کا سلسلہ برابر جاری رہا مولوی صاحب ممدوح کا بیان ہے کہ معلوم ہوتا تھا گویا خانقاہ امدادیہ تھانہ بھون کی سر دری ہے وہی مسندر شد وہدایت وہی مجمع وہی اہل حاجت وہی نشست وہی ہیبت وہی منظر اور وہیں حضرت والا حسب معمول تقریر فرمارہے ہیں - تقریر منجملہ اور امور کے اکثر حصہ جناب مولوی محمد حسن صاحب کے شاگرد مولوی فقیر محمد صاحب کی تحریروں اور عرض داشتوں ان کے اشکالات ان کے استفسارات حضرت والا کے جواب ان کی طلب صادق ان کا جوش وخروش ان کے جزبات کا دلچسپ ومفید تذکرہ تھا - اور اس وقت رفقائے سفر کی جو حالت تھی وہ بیان میں نہیں آسکتی - مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ مذکورۃ بالا تحریروں میں سے چند مفیدہ کار آمد تحریریں درج کردی جائیں - ممکن ہے ان کے مطالعے سے اللہ تبارک و تعالیٰ کسی کو نفع پہمچادیں - حضرت مولانا فقیر محمد یشاوری مدظلہ کی مکاتبت غیر اختیاری خیالات مضر نہیں حضرت مولانا فقیر محمد صاحب پشاوری کا ذکر اور ان کے اصلاحی خطوط کے جوابات - ( 1 ) 21 ذی الحجہ 1356 ھ کو انہوں نے اس طرح تحریر کے ذریعے سے عرض کیا : - حال : - بندہ جب ذکر میں مشغول ہوتا ہے تو طرح طرح کے خیالات آتے ہیں - اکثر اپنی غربت و مسکنت کے خیالات آتے ہیں کہ جب یہاں سے فارغ ہوں گا تو اپنے استاذ المکرم کو عرض کروں گا کہ مجھے کہیں ملازمت یاامامت پر مقرر فرمادیں یا کسی ذریعے سے روپیہ مہیا کردویں جسے ایسے خیالات پریشان کرتے ہیں کبھی بیل خرید کر زمیداری کرنے کے خیالات آتے ہیں میں ان خیالات کو دور کرتا ہوں پھر آجاتے ہیں پھر اسی کشمکش میں ذکر پورا کرتا ہوں ایسے خیالات وایہ کے دفع کرنے کے لئے حضرت والا ! اللہ کوئی تجویز فرما دیں اور دعا فرمادیں -