ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
اناؤ میں تھوڑی دیر کے لئے قدم رنجہ فرمانے کی خواہش یہ حال سن کر ہمارے محترم جناب خواجہ عزیز الحسن صاحب مجذوب کے بھانجے صاحب کی جانب سے جو اناؤ میں افسر خزانہ ہیں مع ان کی اہلیہ کے جو خواجہ صاحب کے بڑے بھائی صاحب مرحوم کی صاحبزادی ہیں اور خواجہ صاحب کے خویش اور ان کی صاحبزادی کے جو اس وقت اناؤ میں تھے درخواست پیش کی گئی کہ حضور والا کانپور جاتے وقت راستے میں تھوڑی دیر کے لئے انؤ تشریف لا کر غریب کدے کو بھی اپنے قدم مبارک سے عزت بخشیں خدام کی بڑی خوش قسمتی ہوگی - حضرت والا نے بغایت شفقت منظور فرمالیا - کانپور کو روانگی اور اناؤ میں چائے نوشی چنانچہ حضرت اقدس شنبہ 14 رجب المرجب 1357 ء مطابق 1 ستمبر 1938 ء کی صبح کو بسواری موٹر کانپور روانہ ہوگئے - جناب حاجی دلدار خاں صاحب نے رات ہی سے دو موٹر کانپور سے بھیج دیئے تھے - اور ان کی خویش جناب مولوی عبدالحلیم صاھب خود اس خدمت کی بجا آوری کے لئے حاضر تھے -نماز فجر کے بعد ہی موٹر پر روانہ ہوگئے اور 8 بجے اناؤ پہنچے - وہاں کے مشاقوں کو جن میں خواجہ وحید اللہ صاھب بھی تھے شرف زیارت عطا فرمایا اور جناب خواجہ صاھب کی برادرزادی کے یہاں جاکر ان کے اور افسر خزانہ صاحب کے اصرار پر چائے نوش فرمائی اور جلد وہاں سے کانپور روانہ ہوگئے - اور نو بجے صبح ہی کو دونوں موٹرکانپور پہنچ گئے - لکھنو سے کانپور روانہ ہونے کے ایک روز پہلے اس خادم نے بھی عرض کیا تھا کہ اگر اجازت ہو تو یہ خادم بھی کانپور چلے اپنے خرچ سے جائے گا اپنے ایک دوست کے یہاں ٹھرے گا کوئی بار جناب حاجی دلدار خاں صاحب پر نہ پڑے گا اگر مجلس ہوگی تو شرکت کی برکت حاصل کرے گا حضرت والا نے کمال شفقت سے منظور فرمایا اور یہ خادم نیز جناب قاری شاہ محمد صاحب دونوں ریل سے کانپور حضرت والا کے پہنچنے سے کچھ قبل پہنچے حاجی نظام الدین صاحب تاجر کا نپور نے جو حضرت اقدس کے خادم ہیں اپنے صاحبزادے کو اسٹیشن بھیج دیا تھا وہ مجھے اپنے مکان پر لے گئے وہاں سے میں اپنے قدیم شفیق ابو محمد صاحب